Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 27 February 2018

یہ کام تو تم آج یہاں کرکے جاؤ گے ۔۔۔ سپریم کورٹ اور نیب کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی شریفوں کے حواریوں کو کہیں کا نہ چھوڑا ، تازہ ترین خبر آ گئی

 

یہ کام تو تم آج یہاں کرکے جاؤ گے ۔۔۔ سپریم کورٹ اور نیب کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی شریفوں کے حواریوں کو کہیں کا نہ چھوڑا ، تازہ ترین خبر آ گئی اسلام آباد(ویب ڈیسک )الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں ن لیگ کو آج ہی جواب

داخل کرانے کا حکم دے دیااور سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ن لیگ کیخلاف غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت ہوئی، ن لیگ کے وکیل جہانگیر جدون پیش نہ ہوئے،جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے فیصل چودھری کمیشن میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران رکن کمیشن ارشاد قیصر نے استفسار کیا کہ کیامسلم لیگ ن کاجواب آیاہے؟،اس پر ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے کہا کہ ن لیگ نے جوجواب جمع کرایاوہ درست نہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آج ن لیگ کے وکیل نے جواب جمع کراناتھا،ن لیگ کے جونیئروکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعاکردی۔پی ٹی آئی وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ زبانی کلامی بات نہیں چلے گی،ن لیگ تحریری جواب دے۔الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کوآج ہی جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی۔دوسر ی جانب الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں سے ایک کروڑ سے زائد فوت شدہ،مشکوک اور ڈبل اندراج والے ووٹرز کو خارج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،اگلے عام انتخابات سے قبل 75لاکھ نئے ووٹرز کا اندراج کیا جائے گاجبکہ مرد اور خواتین ووٹرز کے مابین12ملین سے

زائد فرق کو کم کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے ۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے مرحلے کے دوران الیکشن کمیشن کے عملے نے نادرہ سے موصول ہونے والے ریکارڈ اور گھر گھر تصدیق کے دوران ایک کروڑ سے زائد مشکوک ووٹرز کا سراغ لگایا ہے ذرائع کے مطابق انتخابی فہرستوں سے فوت ہونے والے مرد خواتین ووٹرز کے علاوہ فہرستوں میں کئی جگہوں پر اندراج ہونے والے ووٹرز کو بھی نکال باہر کیا جائے گا تاکہ اگلے انتخابات میں صاف و شفاف ووٹرلسٹوں کو امیدواروں کے حوالے کیا جا سکے ذرائع کے مطابق اگلے عام انتخابات سے قبل انتخابی فہرستوں میں 75لاکھ نئے ووٹرز کا اندراج کیاجائے گااور نئے الیکشن ایکٹ کے تحت شناختی کارڈ بنانے والے ہر پاکستانی مرد خواتین سے اس کی مرضی کے مطابق مستقل یا عارضی پتے پر ووٹ کا اندراج بھی کیا جائے گا ذرائع کے مطابق انتخابی فہرستوں میں مرد خواتین ووٹرز کے مابین 12ملین سے زائد فرق کو ختم کرنے کیلئے بھی نادرہ کی مدد سے جن علاقوں میں فرق زیادہ ہے وہاں پر خصوصی مہم شروع کی گی ہے۔(ن)

ٹاپ نیوزالیکشن کمیشن سے بڑی خبر : انتخابی فہرستوں سے ایک کروڑ ووٹرز کا اخراج ۔۔۔۔ مگر ان خارج شدہ ووٹر کا تعلق کن شہروں سے ہے ؟ جانیے

ٹاپ نیوزمیں نے چوہدری برادران کے کہنے پر شوکت عزیز کو وزیر اعظم بنایا مگر اس نے کس طرح میری جڑیں کاٹیں ۔۔۔۔۔ پرویز مشرف کا تہلکہ خیز انکشاف



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2Fx3C6V
via IFTTT

No comments:
Write komentar