Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 27 February 2018

شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے نئے صدر مگر پیپلز پارٹی کے رد عمل نے سب کو حیران کر ڈالا

 

لاہور(ویب ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ شہبازشریف کوپارٹی کا صدربنانا ن لیگ کا مستحسن فیصلہ ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف بیوروکریسی کے ساتھ بناکر رکھتے ہیں،کسی بھی سیاسی معاملے پر نوازشریف سے بات کرنا آسان تھا، شہباز شریف کے

ساتھ نہیں کیونکہ شہبازشریف کاپیپلزپارٹی کے ساتھ رویہ ہتک آمیزرہا ہے۔جب سے مریم نواز کی آواز توانا ہوئی ہے،نوازشریف کے لیے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو آج مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر منتخب کیے جانے کا امکان ہے، اگلے 45 دنوں میں پارٹی الیکشن کرا کے مستقل صدر بنایا جائے گا۔دوسری جانب نواز شریف کو (ن) لیگ کی پارٹی صدارت سے ہٹائے جانے کے بعد شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پنجاب ہاؤس میں نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سیاسی حکمت عملی اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، عابد شیر علی، دانیال عزیز، پرویز رشید اور مریم نواز سمیت دیگر پارٹی رہنما نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے پر نواز شریف نے رفقا سے صلاح و مشورے کیے، اجلاس میں سینیٹ الیکشن اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے گفتگو سمیت سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن)

کے ارکان نے شہباز شریف یا شاہد خاقان عباسی کو پارٹی صدر بنانے کی تجویز دی تھی جس پر اب مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی جگہ شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور اس بات کی نواز شریف کے قریبی دوستوں نے تصدیق کی ہے تاہم پارٹی قائد کی حیثیت نواز شریف کے پاس ہی رہے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے صدر کے لیے نام سامنے آنے پر ن لیگ کے بیشتر رہنماؤں نے شہاز شریف کے نام پر اتفاق کیا اور کہا کہ شہباز شریف ایک غیر متنازع شخصیت ہیں اور ان کی آمد سے اداروں کے درمیان تصادم میں کمی آنے کا امکان ہے۔(ن)

ٹاپ نیوزالیکشن کمیشن سے بڑی خبر : انتخابی فہرستوں سے ایک کروڑ ووٹرز کا اخراج ۔۔۔۔ مگر ان خارج شدہ ووٹر کا تعلق کن شہروں سے ہے ؟ جانیے

ٹاپ نیوزمیں نے چوہدری برادران کے کہنے پر شوکت عزیز کو وزیر اعظم بنایا مگر اس نے کس طرح میری جڑیں کاٹیں ۔۔۔۔۔ پرویز مشرف کا تہلکہ خیز انکشاف

ٹاپ نیوز: بڑے کھیل کا بڑا کھلاڑی: عابد باکسرنے ایسی چال چل دی سارے کھیل کا رخ ہی تبدیل ہوگیا، لاہور ہائیکورٹ سے ایسی خبر آگئی کہ پنجاب حکومت بھی منہ دیکھتی رہ گئی



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2EWG4Y6
via IFTTT

No comments:
Write komentar