Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 27 February 2018

سینیٹ کے الیکشن میں ہار کا خوف ۔۔۔۔چند روز قبل نواز شریف نے 21 سیاستدانوں کو جاتی امراء بلا کر ان سے کس بات پر حلف لیا ؟ ڈرائنگ روم کا راز لیک ہو گیا

 

سینیٹ کے الیکشن میں ہار کا خوف ۔۔۔۔چند روز قبل نواز شریف نے 21 سیاستدانوں کو جاتی امراء بلا کر ان سے کس بات پر حلف لیا ؟ ڈرائنگ روم کا راز لیک ہو گیا اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈیفیکٹو سربراہ میاں نواز شریف نے سینٹ کے الیکشن میں’’ہارس ٹریڈنگ‘‘کے

خدشہ کے تحت اپنے امیدواروں سے حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے موقر قومی اخبار روزنامہ خبریں کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف جو ن لیگ کی صدارت سے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد نا اہل ہو گئے ہیںنے ہارس ٹریڈنگ کے خدشہ کے تحت اپنے امیدواروں سے حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ن لیگ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں اب سینٹ کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہی ہے۔ مسلم لیگی ذرائع کے مطابقپارتی قیادت اپنے امیدواروں سے ٹھوس یقین دہانی کرانا چاہتی ہے کہ وہ منتخب ہونے کے بعد اپنی وفاداریاں تبدیل نہیں کرینگے اور کامیابی کے بعد وہ مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگی قیادت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بعض امیدواراپوزیشن جماعتوں سے سودے بازی کر رہے ہیں اور کسی وقت بھی اپنی وفاداریاں فروخت کر سکتے ہیں۔ خدشہ ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کا فلڈ گیٹ کھل جائے گا اور مسلم لیگ ن توقع کے مطابق سینٹ میں اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی۔ اس وقت 105امیدوار سینٹ کے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جن میں سے 21کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے

مگر الیکشن کمیشن کے آرڈر کے تحت وہ اب آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے میاں نواز شریف نے اپنے تمام ٹکٹ ہولڈر امیدوارون سے یہ حلف لینے کی ہدایت کی ہے کہ وہ منتخب ہونےکے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرینگے اور وہ کسی دوسری پارٹی میں شامل نہیں ہونگے۔ پارٹی قیادت نے پی ایم ایل چیئرمین راجہ ظفر الحق کو یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ سینٹ کے امیدواروں کو جاتی امرا میں اکٹھا کریںاور ان سے بلا مشروط پارٹی سے وفاداری کا حلف لیں۔ امیدواروں سے حلف لینے کی تجویز پارٹی قیادت نے باہمی مشاورت سے منظور کی تاکہ مستقبل میں کسی مشکل سے بچا ۔(ن)

ٹاپ نیوزالیکشن کمیشن سے بڑی خبر : انتخابی فہرستوں سے ایک کروڑ ووٹرز کا اخراج ۔۔۔۔ مگر ان خارج شدہ ووٹر کا تعلق کن شہروں سے ہے ؟ جانیے

ٹاپ نیوزمیں نے چوہدری برادران کے کہنے پر شوکت عزیز کو وزیر اعظم بنایا مگر اس نے کس طرح میری جڑیں کاٹیں ۔۔۔۔۔ پرویز مشرف کا تہلکہ خیز انکشاف

ٹاپ نیوز: بڑے کھیل کا بڑا کھلاڑی: عابد باکسرنے ایسی چال چل دی سارے کھیل کا رخ ہی تبدیل ہوگیا، لاہور ہائیکورٹ سے ایسی خبر آگئی کہ پنجاب حکومت بھی منہ دیکھتی رہ گئی

یہ کام تو تم آج یہاں کرکے جاؤ گے ۔۔۔ سپریم کورٹ اور نیب کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی شریفوں کے حواریوں کو کہیں کا نہ چھوڑا ، تازہ ترین خبر آ گئی



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2Fzu00b
via IFTTT

No comments:
Write komentar