Technology

Ads

Most Popular

Monday, 26 February 2018

ترکی کا عفرین میں جنگ بندی قبول کرنے سے انکار

 

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی نے عفرین میں جنگ بندی سے انکار کردیا ہے، ترک حکومت کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شہر عفرین پر حملے جاری رہیں گے۔ ترک حکومت کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ شام میں تیس دن کی جنگ بندی سے متعلق سلامتی کونسل کی قرار داد سے ، شام کے علاقے عفرین میں ترک فوج کے شاخ زیتون نامی آپریشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ یاد رہے کہ شام میں تیس دن کی جنگ بندی سے متعلق قرار داد سنیچر کی شام، سلامتی کونسل کے سبھی اراکین کے اتفاق سے پاس ہوئی ہے ۔

اس قرار داد میں کہا گیا ہے کہ داعش ، القاعدہ، جبہت النصرہ اور دیگر تکفیری دہشت گرد گروہوں کے خلاف کاروائیوں پر اس جنگ بندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ عفرین پر ترک فوج کے حملے ایسی حالت میں جاری ہیں کہ سنیچر کو پاس ہونے والی سلامتی کونسل کی قرارداد کی رو سے عفرین میں بھی جنگ بندی ہونی چاہئے تاکہ اس شہر کے عوام تک امداد پہنچائی جاسکے ۔ ترک فوج نے جنوری دو ہزار اٹھارہ سے عفرین پر حملے شروع کررکھے ہیں جن میں اب تک ایک سو اکہتر عام شہری جاں بحق اور چا رسو اٹھاون زخمی ہو چکے ہیں ۔

The post ترکی کا عفرین میں جنگ بندی قبول کرنے سے انکار appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2orf8cF
via IFTTT

No comments:
Write komentar