واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ہزاروں محنت کشوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا ہے ۔نیویارک اور امریکا کے دیگر مختلف شہروں میں ہزاروں محنت کشوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کی مخالفت کا اعلان کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ امریکا میں ایسی فیڈرل حکومت ہے جس نے خود ہی اعلان کررکھا ہے کہ وہ ملک کے محنت کش مردوں اور عورتوں کی مخالف ہے ۔
انھوں نے کہا کہ آج پورے ملک میں محنت کشوں پر حملے ہورہے ہیں۔ نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران محنت کشوں کی حمایت کے نعروں سے ، امریکی عوام کو دھوکہ دیا ہے ۔ نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسیو نے بھی محنت کشوں کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں ٹرمپ اور ان کی ارب پتیوں کی کابینہ، محنت کشوں کے حقوق کی پامالی میں مصروف ہے ۔
امریکا کی سول سوسائٹی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ملک کے محنت کش طبقے کی روز افزوں مشکلات ان مظاہروں کا محرک بنی ہیں ۔امریکا میں محنت کش طبقہ برسوں سے امتیازی رویے اور نا انصافی سے دوچار ہے امریکا کی مزدور یونینوں کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی پالیسیاں دولت مندوں کے فائدے اور محنت کشوں کے نقصان میں ہیں ۔
The post ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکی محنت کشوں کے مظاہرے appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2oxR4nV
via IFTTT


No comments:
Write komentar