Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 10 February 2018

بالی وڈ سے گرما گرم خبر : جیکولین فرنانڈس کی چھٹی ہو گئی

 

دہلی (ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’کک‘ کے سیکوئل سے سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس کی چھٹی ہوگئی۔سلمان خان کی فلم ’کک‘ 2014 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی جس میں ان کے مدمقابل جیکولین فرنینڈس نے مرکزی کردار کیا تھا اور فلم باکس آفس

پر سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔گزشتہ دنوں فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا نے فلم ’کک‘ کے سیکوئل کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ایک بار پھر فلم میں سلمان اور جیکولین فرنینڈس کو دیکھنے کے لیے مداح بیتاب تھے لیکن فلم کے سیکوئل سے جیکولین کی چھٹی ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے مدمقابل فلم ’کک 2‘ کے لیے نئے چہرے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جو فلم میں جیکولین کی جگہ لیں گی۔فلمساز کی جانب سے کئی اداکاراؤں کو فلم کی پیشکش کی گئی ہے لیکن تاحال کسی اداکارہ کا نام فائنل نہیں کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ساجد ناڈیاڈ والا نے فلم ’کک‘ سے ہی ہدایت کاری کا آغاز کیا تھا اور فلم کے سیکوئل کی بھی ہدایت کاری کریں گے جب کہ فلم 2019 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سلمان خان کے ساتھ فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور یہ دونوں کی ایک ساتھ دوسری فلم ہے۔(ن)

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نذرگوندلوں اور فردوس عاشق اعوانوں سے پہلے کیسی تھی اور اب اس کے اندرونی حالات کیا ہیں ؟ سالہا سال تک عمران خان کی محفلوں میں بیٹھنے والے اور ہر سیاستدان کے کرتوتوں سے واقف صحافی نے شاندار تجزیہ کر ڈالا

یہ بھی پڑھیں: ایک سے ڈیڑھ کروڑ میں بکنے والے سیاسی گدھے ۔۔۔گزشتہ روز مسلم لیگ (ق) اور مسلم لیگ (ن) کے دو نامور رہنماؤں کے درمیان کیا پول کھول دینے والی باتیں ہوتی رہیں ؟ پاس بیٹھے سلیم صافی کا دھماکہ خیز انکشاف



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2Bl7WpN
via IFTTT

No comments:
Write komentar