لاہور (ویب ڈیسک ) وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا۔ میڈیا چینل کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ اجلاس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری پر بات چیت ہوئی تو اجلاس
میں موجود لوگوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے کہاکہ نیہب کا ٹارگٹ بیوروکریسی کی بجائے آپ ہیں۔کابینہ اجلاس کے دوران ایک وزیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب وزیر اعلیٰ نیب کا اصل ٹارگٹ آپ اور ہم ہیں جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاش لودھراں کا ضمنی الیکشن نہ ہوتا تو ہمیں اس صورتحال کا سامنا نہ کرنا پرٹا اور نیب اس طرح ہمارے پیچھے نہ پڑتی ،اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب خاصے پریشان اور دباﺅ میں نظر آئے ، جبکہ کئی سوالات کے جوابات صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ ہی دیتے رہے۔رانا ثنا اللہ نے بیوروکریسی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو احد چیمہ کو ملنے کے لیے جانا چاہئیے تھا، جس پر صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا کہ نیب دفتر میں رینجرز تعینات ہیں وہاں کیسے جا سکتے ہیں۔(ن)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2oyf4Hw
via IFTTT

No comments:
Write komentar