Technology

Ads

Most Popular

Monday, 26 February 2018

زبان درازی مہنگی پڑ گئی ۔۔۔۔۔مسلم لیگ (ن ) نے عائشہ گلالئی کو بڑا جھٹکا دے دیا

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے نائب صدر مشتاق ڈار نے عائشہ گلالئی کو الزامات لگانے کی وجہ سے قانونی نوٹس بھجوا دیاجس میں ان کی جانب سے لگائے گئے الزامات دینے کی وضاحت یا دس کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق مشتاق ڈار

کے وکیل کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ ن پر فوج کے خلاف اکسانے کے بیان دینے اور اپنے والد کوبدلے میں سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ عائشہ گلالئی 10 یوم میں ان الزامات کی وضاحت دیں یا 10 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں بصورت دیگر انکے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔نوٹس میں عائشہ گلالئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ آپکی غلط بیانی سے پاکستان مسلم لیگ ن کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔مشتاق ڈار کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی نے بغیر کسی ثبوت کے، خلاف آئین دو اداروں کے ٹکراوکا بیان جاری کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عائشہ گلالئی اپنے بیان کی وضاحت دیں کہ کس نے انہیں فوج کے خلاف بات کرنے کو کہا۔خیال رہے کہ 16 فروری کو عائشہ گلالئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے انہیں اور ان کے والد کو فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کی شرط پر سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹ دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔(ن)

ٹاپ نیوزوزیر اعظم ہاؤس سے ایک اور میگا کرپشن اسکینڈل ۔۔۔۔اب کی بار کون سی بڑی مچھلی شکنجے میں آنے والی ہے؟ بریکنگ نیوز آ گئی

ٹاپ نیوزتبدیلی کی ہوا کی شاندار جھونکا : صوبہ پنجاب کے اہم ترین شہر کے عوام نے مشہور (ن) لیگی سیاستدان کی کرپشن کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا ، شریفوں کی سب سے قیمتی وکٹ گرنے کی خبر آ گئی



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2EVbTR8
via IFTTT

No comments:
Write komentar