اسلام آباد(ویب ڈیسک )ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس کی سماعت آج ہوگی،فواد حسن فواد اور پرویز رشید سپریم کورٹ پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ آمد پر صحافی نے سابق وزیر اطلاعات و نشریات سے
سوال کیا کہ ”آپ نے وکیل کیا ہے“اس پر پرویز رشید نے جواب دیا کہ میرے پاس وکیل کرنے کے پیسے نہیں ہیں۔دوسری جانب یم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کو کھوکھا الاٹ کرنے کا بھی اختیار نہیں ، وزیراعظم کس قانون کے تحت 5 ہزار تنخواہ 15 لاکھ کر سکتے ہیں ،وزیراعظم کوایسے اختیارات کیسے دے دیں ؟، نوازشریف کو نوٹس کرکے پوچھ لیتے ہیں کہ کیسے تعین کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان نے فواد حسن فواد سے استفسار کیا کہ تمہارا نام کیا ہے ؟،اس پر سیکرٹری وزیراعظم نے جواب دیا کہ میرا نام فواد حسن فواد ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کیاتمہیں خلاف ضابطہ اگلے گریڈمیں ترقی دی گئی تھی۔فواد حسن فواد نے اعتراف کیا کہ قانون میں زبانی حکم کی گنجائش نہیں ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ آپ کیخلاف فوجداری کارروائی کریں یا کیس نیب کو بھجوائیں ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ امریکی صدر کو کھوکھا الاٹ کرنے کا بھی اختیار نہیں ہے ،وزیراعظم کس قانون کے تحت 5 ہزار تنخواہ 15 لاکھ کر سکتے ہیں،سپریم کورٹ کا کہناتھا کہ کہ وزیراعظم کوایسے اختیارات کیسے دے دیں ؟،نوازشریف کو نوٹس کرکے پوچھ لیتے ہیں کہ کیسے تعین کیا تھا۔(ن)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2oyoov4
via IFTTT

No comments:
Write komentar