لاہور(ویب ڈیسک)سام سنگ ہر دن اپنے برینڈ کو بہترین طریقے سے پیش کرتا جا رہا ہے۔ سام سنگ گلیگسی ایس 10کو آنے میں ابھی کچھ مہینے باقی ہیں لیکن اس فون کے فیچرز کیسے ہونگے ابھی کہنا کچھ قبل از وقت ہے لیکن معروف ویب سائٹ پر اس سے متعلق کچھ لیکس سامنے
آئی ہیں جس میں اس کی قیمت ،ماڈل ،سکرین سائز ،کیمرے اور ٹیکنالوجی سے متعلق حیرت انگیز باتیں سامنے آئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سام سنگ ایس 10پہلی دفعہ مختلف سائز میں مارکیٹ میں متعارف کروایا جائے گا ،حیرت انگیز طور پر اس فون سیٹ میں 5Gٹیکنالوجی بھی شامل کی گئی ہے ،تاکہ آنے والے وقت میں یہ کسی بھی فیچر کی وجہ سے فیل نہیں ہو سکتا ہے۔ گزموڈونے دعویٰ کیا ہے لیک ہونے والی قیمت اور ماڈل آنے والے فون سے بہت حد تک ملتی جلتی ہیں ۔ سام سنگ کے اس مہنگے ترین سمارٹ فون میں چھ کیمرے ہوں گے۔ سام سنگ ایس 10چار مختلف ماڈلز میں متعارف کروایا جائے گا۔ کمپنی میں یہ بات بھی زیر بحث ہے کہ ٹاپ لائن ماڈل کا کوڈ نام” بیونڈ ایکس”رکھا جائے،ایس 10 کی خصوصیات میں کونے سے کونے تک 6.7 انچ المڈ اسکرین، 5جی سپورٹڈ اور چھ کیمرے شامل ہیں، ان میں دو کیمرے سامنے جبکہ چار پچھلی سائیڈ پر ہوں گے۔ لیکس کا بتانا ہے کہ سام سنگ اپنا یہ سیٹ اگلے سال 20فروری سے 8مارچ تک مارکیٹ میں لے آئے گا ،اس کی قیمت کے حوالے سے بتا یا گیا ہے کہ یہ مختلف سائز میں مختلف قیمتوں میں دستیاب ہو گا ،جس میں ایس 10لائٹ 5.8انچ اور 128GB کیساتھ 669پاﺅنڈ میں دستیاب ہو گا ،اسی طرح سکرین سائز 5.8سے لے کر 6.4انچ اور 128GBسے لے کر 1TBتک جیسے حیرت انگیز ماڈل میں بھی دستیاب ہو گا جن کی قیمتیں بالترتیب ہو سکتی ہیں ۔
The post سام سنگ گلیکسی ایس 10 کی چند دنگ کر ڈالنے والی خصوصیات جو آپ کو کسی اور اسمارٹ فون میں نہیں ملیں گی، یہ معلوماتی خبر ملاحظہ کیجیے appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2A3k919
via IFTTT

No comments:
Write komentar