لاہور(ویب ڈیسک) لاہور قلندرز نے 3 ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو کنٹریکٹ دے دیئے۔پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت جڑانوالہ میں کاشتکاری کرنے والے دلبر حسین کو منتخب کیا گیا ہے۔ پسماندہ ماحول سے سامنے آنے والے معاذ خان اور علی ماجد شاہ کو بھی شامل کرلیا گیا۔
لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں سامنے آنے والے3 بہترین کھلاڑیوں کو ماہانہ معاوضہ دیتے ہوئے تربیت کے ہرممکن مواقع فراہم کریں گے،یہی پلیئرز آگے چل کر کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے 3 ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو کنٹریکٹ دے دیئے۔پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت جڑانوالہ میں کاشتکاری کرنے والے دلبر حسین کو منتخب کیا گیا ہے۔ پسماندہ ماحول سے سامنے آنے والے معاذ خان اور علی ماجد شاہ کو بھی شامل کرلیا گیا۔ دوسری جانب گزشتہ روز جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم ملتان خریدلی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کے لیے بولی لاہور میں ہوئی،جس میں علی ترین کامیاب رہے۔ ذرائع کے مطابق انھوں نے یہ ٹیم 52 لاکھ ڈالر میں خریدی۔ علی ترین نے 7 سال کیلئے مالکانہ حقوق حاصل کرلیے۔جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم ملتان خریدلی ۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز ملتان سلطان سے پیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدہ ختم کردیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ اگر ٹیم کے لیے نیاخریدار نہ ملا تو بورڈ خود ہی ٹیم کو چلائے گا ۔خبر کے آتے ہی کرکٹ کے مداحوں میں خوشی کی لہر دور گئی ہے ۔
The post لاہور قلندرز نے 3 ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو کنٹریکٹ دے دیئے، ان میں کون کون شامل ہے ؟ شائقین کرکٹ کے کام کی خبر appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2rOsu4f
via IFTTT

No comments:
Write komentar