Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 1 December 2018

ہائی الرٹ : پاکستان کے 7 بڑے شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق ۔۔۔۔ نام جان کر آپ کو بھی تشویش ہو گی

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطا ء نے کہا ہے کہ ملک کے سات بڑے شہروں کے گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ انہوں نے یہ انکشاف میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے

کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ تفصیلات والدین کی آگاہی کے لیے جاری کی جارہی ہیں تاکہ وہ اسے نہایت سنجیدگی سے لیتے ہوئے اپنے بچوں کو اس مرض سے بچانے کیلئے انسداد پولیو مہم میں تعاون کریں ۔ اْنہوں نے کہا کہ اسلام آباد، کراچی، سکھر، لاہور، راولپنڈی، مردان اور پشاور میں گٹر کے پانی میں وائرس پایا گیا۔ اس لئے 10 سے 13 دسمبر کو شروع ہونے والی پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلانا انتہائی ضروری ہے، گٹر کے پانی میں وائرس کی تصدیق اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ بچوں کی بڑی تعداد پولیو قطروں سے محروم ہے۔

The post ہائی الرٹ : پاکستان کے 7 بڑے شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق ۔۔۔۔ نام جان کر آپ کو بھی تشویش ہو گی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2zD5ysV
via IFTTT

No comments:
Write komentar