راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی کے بینیظر ہسپتال میں مری کی رہائشی نوجوان لڑکی کو اس کی زندگی کی سب سے بڑی تکلیف سے دور کر دیا گیا ہے ، نوجوان طالبہ کے ناک کے آپریشن کے دوران 7 سینیٹی میٹر لمبی جونک نکال کر طالبہ کو اذیت ناک تکلیف سے نجات دلا دی گئی ہے ۔
یہ آپریشن ہسپتال کے شعبہ ناک، کان اور گلے کے امراض کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے اپنی دیگر ساتھی ڈاکٹروں کی مدد سے کیا ۔تفصیلات کے مطابق مری کی رہائشی 14سالہ ماہم نے تین ماہ قبل چشمے کے پانی سے وضوکیا تو ناک میں پانی ڈالنے سےپانی میں موجود جونک کا باریک بچہ ناک کی نالی میں پھنس گیا اور اسی نالی میں پرورش پانے لگا۔ اس دوران بچی مسلسل تین ماہ تک ا ذیت ناک تکلیف کا شکار رہی اور ناک سے خون بھی رستا رہالیکن اس کی مرض کی تشخیص نہ ہو سکی اورکئی ڈاکٹروں کو دکھانے کے بعد اسے بے نظیربھٹو ہسپتال راولپنڈی بھیج دیا گیا جہاں پروفیسرڈاکٹر محمداسلم چوہدری نے انتہائی مہارت کے ساتھ کامیاب آپریشن کرکے ناک کی نالی سے 7سینٹی میٹر جونک نکال کر بچی کی جان بچا لی۔ انہوں نے کہاکہ اگرجونک مزید بڑی ہو کرسانس کی نالی تک پہنچ جاتی تو بچی کی موت بھی واقع ہو سکتی تھی۔انہوں نے کہاکہ پانی ہمیشہ روشنی میں اچھی طرح چھاننے کے بعد استعمال کیا جائے تاکہ اس میں کیڑے مکوڑے زندہ شکل میں موجود نہ ہوں۔ ڈاکٹر اسلم چوہدری نے کہاکہ راولپنڈی کے مضافات سے اس سے قبل بھی کئی ایسے مریض ہسپتال میں
لائے جا چکے ہیں جو آلودہ پانی کے استعمال سے اسی طرح جان لیوا تکلیف کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین بھی اس سلسلے میں محتاط رہیں اور گھروں میں موجود پانی کو اچھی طرح جراثیم اور حشرات سے پاک کرکے استعمال کریں۔ یاد رہے کہ ھنیف عباسی کی صاحبزادی ڈاکٹر اریبہ عباسی بھی روالپنڈی کے بینیظیر ہسپتال میں تعینات تھیں تاہم صوبائی وزیر برائے قانون بشارت کے معاملے پر انہوں نے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک آڈیوی کال وائرل ہو ئی تھی جس میں راجہ بشارت راولپنڈی بینظیر ہسپتال کے ایم ایس کے ساتھ ٹیلیفون پر اریبہ عباسی کے تبادلے پر گفتگو کر رہے تھے ۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف احتساب عدالت نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کہ 24 دسمبر کو سنایا جائے گا تاہم اس موقع پر عدالت کے اطراف انتہائی سخت سیکیورٹی کا اہمتمام کیا جائے گا تاہم اس سے قبل ہی معروف صحافی انعام اللہ خٹک نے پاکستانی عوام کو انتہائی تشویشناک خبر سنا دی ہے ۔۔ صحافی انعام اللہ خٹک نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس میں نوازشریف کیخلاف مقدمات ختم کرنے کا کہا گیا ہے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی۔
The post مری کی رہائشی نوجوان طالبہ کے ناک میں شدید تکلیف ، تین ماہ مسلسل علاج کے باوجود افاقہ نہ ہوا تاہم جب راولپنڈی کے ہسپتال پہنچی تو ڈاکٹر نے اس کی ناک میں سے 7 سینٹی میٹر لمبی کیا چیز نکال لی؟ جان کر آپ بھی خوف کے مارے کانپنے لگ جائیں گے appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2LvNsOe
via IFTTT

No comments:
Write komentar