لاہور (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف احتساب عدالت نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کہ 24 دسمبر کو سنایا جائے گا تاہم اس موقع پر عدالت کے اطراف انتہائی سخت سیکیورٹی کا اہمتمام کیا جائے گا تاہم اس سے قبل ہی معروف صحافی انعام
اللہ خٹک نے پاکستانی عوام کو انتہائی تشویشناک خبر سنا دی ہے ۔ صحافی انعام اللہ خٹک نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس میں نوازشریف کیخلاف مقدمات ختم کرنے کا کہا گیا ہے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی ہے ۔ تفصیل کے مطابق انعام اللہ کا اپنے ٹؤیٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ”نواز شریف کیخلاف مقدمات ختم کرو ورنہ آپ کا حشر شہید ایس پی طاہر داوڑ جیسا ہو گا، چیئرمین نیب کے نام گمنام خط، نیب نے خط بھیجنے والے کو لاہور سے گرفتار کر لیا، آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کا امکان ہے۔“ یاد رہے کہ احتساب عدالت میں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے حتمی دلائل 19 ستمبر کو مکمل کر لیے تھے تاہم اس موقع پر التجا کی گئی تھی کہ ہمیں ایک ہفتے کی مہلت دی جائے کیونکہ کچھ دستاویزات ابھی موصول نہیں ہوئے ہیں جو کہ عدالت میں جمع کروانے ہیں تاہم اس درخواست پر نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ ایسا کرنا معاملے کو التوا
میں ڈالے گا جبکہ حتمی دلائل بھی مکمل ہو چکے ہیں ۔ عدالت نے نوازشریف کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مزید مہلت دینے سے کیس التوا کا شکار ہو گا تاہم اگر آپ مزید کوئی دستاویزات جمع کروانا چاہتے ہیں تو جمعہ تک کروا دیں جنہیں ہم کیس میں شامل کر لیں گے تاہم گزشتہ روز خواجہ حارث کی جانب سے نوازشریف کے بیٹے حسن نواز کی فروخت شدہ پراپرٹیز کی مزید دستاویزات عدالت میں جمع کروا دی ہیں اور ساتھ ہی وکلاء نے عدالت سے درخواست کی کہ دونوں ریفرنسز کا فیصلہ 24 کی بجائے نوازشریف کی سالگرہ کے بعد 26 دسمبر کو سنایا جائے ۔ 19 ستمبر کو عدالت میں پیشی کے دوران نوازشریف روسٹرم پر آئے اور عدالت سے پوچھا کہ کیا یہ میری عدالت میں آخری پیشی ہے جس پر عدالت کے جج ارشد نے جواب دیتے ہوئے کہا جی آپ کی آخری پیشی ہے لیکن آپ کو فیصلہ سننے کیلئے عدالت آنا ہو گا ۔ اس موقع پر نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب میرے خلاف کرپشن کا ایک روپیہ بھی ثابت کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے اور میرا ضمیر مطمئن ہے ، آپ جج ہیں مجھے آپ سے انصاف کی امید ہے ۔
The post نوازشریف کیخلاف تمام مقدمات ختم کردو ورنہ ۔۔۔ نیب کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا ؟ ملزم پکڑا گیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2rQbgmQ
via IFTTT

No comments:
Write komentar