Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 22 December 2018

ہم دوسرے ممالک اس لیے سے پیچھے تھے کیونکہ عمران خان سے پہلے ہمارے پاس کوئی لیڈر نہیں تھا : عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی

 

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکار اور عمران خان کے قریبی دوست سمجھے جانے والے عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا کہنا ہے کہ مجھ میں کسی چیز کی ہوس نہیں ، نہ ہی وزارتوں کی کوئی اہمیت ہے، میں نے تحریک انصاف کے لیے جو ترانہ بنایا وہ اللہ کے فضل و کرم سے آج

پاکستان کے بچے بچے کی زبان پر ہے، میری وزیر اعظم سے اپیل کے ہے کہ وہ مملک میں کلچر کی بحالی کے لیے کردار ادا کریں میں عمران خان کا سپاہی تھا اور ہمیشہ رہونگا ۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں عطاء اللہ خان عیسی خیلوی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ایسے کئی ممالک موجود ہیں جنکی پیدوار کی اہلیت اتنی ہے کہ وہ 2 کلو آلو پیدا نہیں کر سکتے لیکن ترقی میں ہم سے آگے نکل چکے ہیں، ہم بے شمار قدرتی وسائل کے باوجود ان ممالک سے پیچھے رہ گئے ہیں، ہمارے پیچھے رہنے کی ایک ہی وجہ تھی کہ ہمارے پاس کوئی لیڈر نہیں تھا لیکن اب اللہ تعالیٰ نے ہمیں عمران خان کی شکل میں لیڈر ددے دیا ہے، جس وقت عمران خان نے تحریک انصاف کی بنیاد رکھی تو اس وقت مین اپنی اہلیہ سے مشورہ کیا اور کہا کہ عمران خان سیاست میں آگیا ہے ، اب مجھے اس کے لیے کیا کرنا چاہیئے؟؟ جس پر میری اہلیہ نے مجھے کہا کہ آپ عمران خان کے لیے ایک ترانہ بنائیں ، مین نے اپنی اہلیہ کا مشورہ مانتے ہوئے تانہ بنایا اور اللہ کا فضل ہے کہ وہ ترانہ آج بچے بچے کی زبان پر ہے،

مجھے عمران خان سے کوئی لالچ ہے اور نہ ہی عمران خان کو دولت کی حوس ہے ۔
عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا کہنا تھا کہ میرے والد انتہائی سخت جبکہ والدہ میرے پیشے سے راضی تھیں ،میں نے اس وقت گانے کا کام شروع جس وقت ہمارے عالقوں میں اسکا رواج نہیں تھا، نہ میں نے کسی سے گانا سیکھا اور نہ ہی میں کبھی کسی کو دیکھ کر متاثر ہوا ہوں، میرے اساتذہ سکول میں اکثر مجھے کہا کرتے تھے کہ قومی ترانہ تم پڑھو کیونکہ میں بچپن سے ہی گنگناتا رہتا تھا اور میری آواز اچھی تھی، مجھے گانے کی الف ب تک نہیں آتی ، اس لیے آج تک سیکھ رہا ہوں،حقیقی شہرت اس وقت ملی جب میرا گانا دل لگایا تھا دل لگی کے لیے، ریکارڈ ہوا، یہ گانا فیصل آباد کی ایک کمپنی نے ریکارڈ کیا تھا جو کہ کیسٹ پر ریکارڈ کیا گیا تھا، اس کے بعد میرا گانا قمیض تیری کالی نے پورے ملک میں دھوم مچا دی ، میں واحد گلوکار ہوں جسکی ملک بھر میں سب سے زیادہ کیسٹیں ریکارڈ کی گئیں ، میں ٹرک بھی چلاتا رہا ہوں جبکہ محنت کے بعد اس مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوا ہوں، عمران خان سے میری وابستگی 35 سال پرانی ہے،

The post ہم دوسرے ممالک اس لیے سے پیچھے تھے کیونکہ عمران خان سے پہلے ہمارے پاس کوئی لیڈر نہیں تھا : عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2LubbhK
via IFTTT

No comments:
Write komentar