Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 22 December 2018

متحدہ عرب امارات سے جو امداد آئی ہے ان پر کیا شرائط ہیں؟ عمران خان نے سب سے بڑا اعلان کر دیا پوری قوم حیران کر دیا

 

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے جو امداد دی ہے اس پر کوئی بھی شرط عائد نہیں کیا گئی ہے اور نہ ہی امداد کے بدلے میں کسی کی کوئی جنگ لڑیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں بھی ثالثی

کی ضرورت ہو گی تو پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا لیکن پاکستانی فوج اب کسی اور کی جنگ نہیں لڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے ہم آسانیاں پیدا کریں گے ۔ لاہور میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کو اپنے پاوں پر کھڑا ہوتا دیکھا چاہتا ہوں ، یقین دلاتا ہوں کہ صنعتوں کیلئے ماحول درست کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ جو جائز پیسہ بنائے اس کو غلط نہ سمجھیں، مہاتیر محمد نے دولت بنانے کا موقع دیا اور شیخ محمد نے بھی ایسا ہی کیا، اگر منافع بنتا ہے تو مزید لوگ آ کر سرمایہ کاری کریں گے اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی تب ہی بڑھے گی جب وہ پیسہ بنائیں گے۔ صنعتوں کو گیس اور بجلی سستی ملے گی، اگرصنعتوں کو ری بیٹ نہیں دیں گے تو ان کا دیوالیہ نکل جائے گا، گورننس سسٹم ٹھیک کردیا توملک ٹیک آف کر جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے جو امداد دی ہے اس پر کوئی شرط عائد نہیں، امداد کے بدلے ہم نے کوئی جنگ نہیں لڑنی، ہم امن کے داعی ہیں اور امن کے لیے جو کردارادا کرسکے کریں گے، پاکستان کی جہاں بھی ضرورت پڑی ثالثی کا کردار اداکرے گا، پاکستان کی فوج اب کسی اور کی جنگ نہیں لڑے گی۔ دوسری جانب عمران خان نے پنجاب حکومت کی 100 روزہ کارکردگی سے

متعلق منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ساری باتیں مان لیں گے احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، آپ نے کہا شہباز شریف اپوزیشن لیڈر بنے گا ، ہم نے کہا بنا لو ،اس ملک کی سالمیت کیلیےجب تک کرپشن کو ہاتھ نہ ڈالا،ملک کا مستقبلخطرے میں ہے،ایک چیز ہم نہیں مان سکتے کہ ہم احتساب سے پیچھے ہٹ جائیں ، پارٹی لیڈرشپ کو کہا ہے جو یہ کہتے ہیں مانتے رہیں ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں پنجاب حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تمام کیسز پرانے ہیں ،یہ لوگ آپس میں میثاق جمہوریت کی وجہ سےپکڑے نہیں گئے،تمام کیسز پرانے ہیں ،یہ لوگ آپس میں چارٹرآف ڈیموکریسی کی وجہ سےپکڑے نہیں گئے،جعلی اکاؤنٹس کیس 2015میں سامنےآیا ، اس وقت میثاق جمہوریت ہواتھا اسلیے کچھ نہ ہوا،کہہ رہے ہیں حکومت ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے ،چین نے 400 وزیروں کو کرپشن میں پکڑا ، ہزاروں سرکاری اہلکاروں کو پکڑا، جو ملک خوشحال ہیں وہاں کرپشن نہیں ہے ،ہم مہنگی بجلی ،گیس دیتے ہیں تو انڈسٹری دوسرے ممالک سے مقابلہ نہیں کرپاتی ،جب کرپشن ہوتی ہے تو قیمت عوام ادا کرتی ہے۔

The post متحدہ عرب امارات سے جو امداد آئی ہے ان پر کیا شرائط ہیں؟ عمران خان نے سب سے بڑا اعلان کر دیا پوری قوم حیران کر دیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2BwF3pc
via IFTTT

No comments:
Write komentar