لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم نے خرید لی ہے اور اب اس کے نام کے بارے میں مشاورت جاری ہے تاہم علی ترین نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے ساری چہ مگویئاں ختم کر
دی ہیں ۔ تفصیلا کے مطابق علی ترین نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر تے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کی ٹیم کا پہلا نام ملتان ہی ہو گا تاہم ہم اس کا دورسرا نام تبدیل کریں گے جو کہ سلطان ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سلطان کو تبدیل کرتے ہوئے کوئی ایسا نام رکھا جائے گو جو کہ صحیح معنوں میں جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرے گا ۔ علی ترین نے ٹیم کے دوسرے نام کیلئے کرکٹ شائقین اور عوام سے رائے مانگ لی ہے ۔ علی ترین نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ جس شخص اچھا نام تجویز کرے گا اور اس کا نام ہم رکھ لیں گے تو ہماری طرف سے اس شخص کو خصوصی طور پر تحفہ یہ دیا جائے گا کہ ہم اسے دعوت دیں گے میچ دکھائیں گے جبکہ ایک زور دار سے چھپی بھی دیں گے جو کہ اختیاری ہو گی ۔ یاد رہے کہ جہانگری ترین نے پی ایس ایل کی ٹیم چند دن پہلے ہونے والی نیلامی میں سب سے زیادہ بولی لگا کر خرید لی ہے ۔ واضح رہے کہ یہ ٹیم اس سے قبل تیسرے سیزن میں شون گروپ کے پاس تھی تاہم پیسوں کی عدم ادائیگی کے
باعث ٹیم واپس لے لی گئی تھی ۔ میڈیا پر یہ چہ مگوئیاں چل رہی ہیں خہ علی ترین نے ٹیم تقریبا 6.3 ملین ڈالر میں خریدی ہے تاہم اس بارے میں کسی بھی حکام کی جانب سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔پاکستان کر کٹ بورڈ کی جانب سے ٹیم کی قیمت فروخت کو خفیہ رکھا گیا ہے ۔ علی ترین کی جانب سے کئی ماہ پہلے ہی ٹیم کو خریدینے کی خواہش کا اظہا کر دیا گیا تھا تاہم انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا تھا کہ ٹیم کی قیمت زیادہ ہونے کا خدشہ ہے اور ممکنہ طور پر میں اسے خرید نہ سکوں لیکن اب وہ ٹیم حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ علی ترین کے ٹویٹر اکاونٹ کو دیکھا جائے تو وہ کرکٹ کے بڑے شوقین دکھائی دیتے ہیں کیونکہ وہ گاہے بگاہے کرکٹ سے متعلق ٹویٹر پر پیغامات جاری کرتے رہتے ہیں اور ساتھ ہی تقاریب میں شرکت کی تصاویر بھی شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ جہانگیر ترین کی سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد انہوں نے اپنے والے کے حلقہ سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکے اور ن لیگ نے سیٹ جیت لی تھی ۔
The post پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کا نام کیا ہو گا ؟ جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے اعلان کر دیا، ہر کوئی ٹویٹر کھول کر علی ترین کو پیغامات بھیجنے لگا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2QIFerO
via IFTTT

No comments:
Write komentar