Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 22 December 2018

لاہوری گیٹ لاہور میں قتل ہونیوالی 9 سالہ بچی کی میڈیکل رپورٹ میں افسوسناک انکشاف

 

لاہور (ویب ڈیسک) لوہاری گیٹ میں زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد قتل ہونے والی ننھی کلی عائشہ کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی۔ میڈیکل رپورٹ میں عائشہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی گئی ہے۔ میڈیکل رپورٹ کی معلومات کے مطابق عائشہ کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد اور خراشوں

کے دس سے زائد نشانات ہیں جبکہ عائشہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر بے دردی سے قتل کیا گیا۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ عائشہ کے والد طارق کے بیان پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ عائشہ کے سگے ماموں سمیت 3 افراد پولیس کی تحویل میں ہیں۔ خیال رہے کہ 20 دسمبر کو لاہور کے علاقہ لوہاری گیٹ میں درندگی اور سفاکیت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں محلہ تیلیاں کے رہائشی جمیل کی بیٹی 9 سالہ عائشہ کو نامعلوم ملزم نے زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کر دیا۔ عائشہ کے والدین میں کچھ عرصہ قبل علیحدگی ہوچکی ہے، مقتولہ کی والدہ فردوس بیگم اور نانی عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں ہیں اور عائشہ اپنی خالہ اور ماموں کے ساتھ رہ رہی تھی۔ (عابد چودھری)

The post لاہوری گیٹ لاہور میں قتل ہونیوالی 9 سالہ بچی کی میڈیکل رپورٹ میں افسوسناک انکشاف appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2Cuopsa
via IFTTT

No comments:
Write komentar