اجمیر(ویب ڈیسک) بھارت کے نام نہاد سیکولرازم کو بے نقاب کرنے والے معروف اداکار نصیرالدین شاہ کو اجمیر لٹریچر فیسٹیول کا افتتاح کرنے سے جبری طور پر روک دیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی معلومات کے مطابق حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے مشتعل کارکنان نے عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکار
نصیرالدین شاہ کو 5ویں اجمیر لٹریچر فیسٹیول کا افتتاح کرنے سے روک دیا۔ نصیرالدین شاہ کو فیسٹیول میں اپنی کتاب کے سیشن میں بھی شرکت کرنا تھی۔فیسٹول کے آغاز پر وزیر اعظم نریندرا مودی کی جماعت کے مشتعل کارکنان نے اداکار نصیر الدین شاہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان کی تصاویر کو نذر آتش کردیا۔ مظاہرین نے نصیر الدین شاہ سے اپنے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔ فیسٹیول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس کو ممکنہ مظاہروں سے متعلق آگاہ کردیا گیا تھا اس کے باوجود مظاہرین فیسٹیول میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے اور ہنگامہ آرائی کی۔ نصیر الدین شاہ اپنا خطاب مختصر کرکے فیسٹیول سے واپس چلے گئے۔ فیسٹیول کے اختتام پر اداکار نصیرالدین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس سے قبل بھی اس طرح کی باتیں کہی ہیں لیکن کبھی غدار کا لیبل چسپاں نہیں کیا گیا، نجانے اس بار کیا نیا ہوگیا۔
https://twitter.com/ANI/status/1076031439165145089/photo/1
The post بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب : اداکار نصیر الدین شاہ کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آ گیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2T7gMNM
via IFTTT

No comments:
Write komentar