بیجنگ (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی اوراصلاحات خسروبختیارنے کہاہے کہ پاکستان اورچین نے سی پیک کے دائرہ کو مزیدتوسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے ، منصوبوں پر کام کرنے والے چینی اہلکاروں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، اس سلسلے میں 12سے 13ہزار اہلکاروں پر مشتمل
ایک خصوصی سکیورٹی ڈویژن تشکیل دیاہے ۔بیجنگ میں چائنہ گلوبل ٹیلی وژن نیٹ ورک کو ایک انٹرویو میں خسرو بختیار نے کہاکہ ہم نے مشترکہ تعاون کمیٹی میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دائرے میں پہلے ہی توسیع کردی ہے ۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کو دوسرے ملکوں تک توسیع دینے سے متعلق سوال پروزیر منصوبہ بندی نے کہاکہ متعددایسے منصوبے ہیں جن میں مختلف ملکوں یادوسرے فریقوں کی جانب سے سہ فریقی یا مشترکہ سرمایہ کاری راغب کی جاسکتی ہے ۔ دوسری جانب برطانیہ کے معروف اقتصادی جریدے فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت نے چین کے ساتھ سی پیک معاہدے پر نظرِ ثانی شروع کردی ہے۔ چینی وزیر خارجہ کو پاکستان سے گئے چوبیس گھنٹے بھی نہ گزرے کہ برطانوی اخبار نے بڑا دعویٰ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان میں سی پیک معاہدے پر دوبارہ مذاکرات پر آمادگی کا اشارہ دیا ہے، جب کہ دونوں ملکوں کے درمیان منصوبوں اور قرض ادائیگی کی مدت بڑھانے کے آپشن پر بھی غور کیا گیا۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی کونسل کو سی پیک منصوبوں کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ ادائیگیوں کی تفصیلات معلوم ہو سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان معاشی عدم استحکام کے باوجود عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے چھٹکارا چاہتا ہے جب کہ وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے بجائے چین اور سعودی عرب سے بات چیت کی جائے گی۔
The post سی پیک کے حوالے سے بڑی بریکنگ نیوز: چین اور پاکستان نے بڑا فیصلہ کرلیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2PZunVv
via IFTTT

No comments:
Write komentar