Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 22 December 2018

عارضی پناگاہیں پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی قائم کی جائیں گی: وزیر اعظم عمران خان

 

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے جب ایک شخص کو لاہور کی سڑکوں پر بے یارو مددگار سویا ہوا پایا تو اسی وقت میں پنا ہ گاہیں تعمیر کرنے کے احکامات جاری کیے، میں اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور تمام ٹیم کا شکریہ اداکرتا ہوں

کہ انہوں نے کم وقت میں اس منصوبے کو پورا کیا ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں پنجاب حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عارضہ پنا گاہوں کا منصوبہ لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں شروع کو چکا ہے۔ یہ منصوبہ بڑھائیں گے ، پشاور میں ایک بس چلائی گئی ہے جو روزانہ رات کو پشاور کی گلیوں میں گھومتی ہے اور دیکھتی ہے کہ سڑکوں پر تو نہیں سو رہے؟ اگر کوئی سڑک پر سویاا ہوا پایا جاتا ہے تو اسے اس بس کے ذریعے پناہ گاہ منتقل کیا جاتا ہے تا کہ اسے سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔ کہ تمام کیسز پرانے ہیں ،یہ لوگ آپس میں میثاق جمہوریت کی وجہ سےپکڑے نہیں گئے،تمام کیسز پرانے ہیں ،یہ لوگ آپس میں چارٹرآف ڈیموکریسی کی وجہ سےپکڑے نہیں گئے،جعلی اکاؤنٹس کیس 2015میں سامنےآیا ، اس وقت میثاق جمہوریت ہواتھا اسلیے کچھ نہ ہوا،کہہ رہے ہیں حکومت ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے ،چین نے 400 وزیروں کو کرپشن میں پکڑا ، ہزاروں سرکاری اہلکاروں کو پکڑا، جو ملک خوشحال ہیں وہاں کرپشن نہیں ہے ،ہم مہنگی بجلی ،گیس دیتے ہیں تو انڈسٹری دوسرے ممالک سے مقابلہ نہیں کرپاتی ،جب کرپشن ہوتی ہے تو قیمت عوام ادا کرتی ہے۔


عمران خان کا کہنا ہے کہ بڑے بڑے انویسٹرز پاکستان آرہے ہیں ،اچھا وقت آنے والا ہے ، تجاوزات کے خلاف مہم عوام کیلیے ہورہی ہے ،یہ عوام کے اثاثے ہیں ، 160 ارب کی سرکاری زمین واگزار کرائی گئی ہے ،بیرونی سرمایہ کار اس صورتحال میں کس طرح پاکستان میں سرمایہ کاری کرینگے ،بدقسمتی سے ماضی کے حکمرانوں نے حکومت پاکستان میں کی،کاروبار باہرکیا، کسی نے نہیں کہا کہ عثمان بزدار نے کمیشن کھایا ، بیرون ملک جائیداد بنائی،قرضے چڑھتے گئے ، کیا انہیں فکر نہ تھی ، جو پاکستان پر حکمرانی کرتے تھےیہاں ان کے اسٹیک نہیں تھے ، سنگاپور کی 330 ارب ڈالر کی برآمدات ہیں ، آج 21 کروڑ پاکستانیوں کی برآمدات 24 ارب ڈالر ہیں ، سنگاپور کو دیکھیں کہاں پہنچ گیا ہے ،آج 21 کروڑ پاکستانیوں کی برآمدات 24 ارب ڈالر ہیں ۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ جلسہ نہیں ہے لیکن میرا بھی دل کررہاہےجلسہ کرنےکو، گزشتہ حکومت والے یہ 100 ارب روپےاویڈنٹ فنڈ کےبھی ہضم کرگئے، لوگ کہتےہیں آپ پرانی حکومت کی باتیں کرتےرہتےہیں،یہ ضروری ہیں،جن حالات میں یہ صوبہ ملاہےوہیں سےہی آگےجائیں گے۔درخت کاٹ دیےگئے،لاہور کاگرین کورختم کردیاگیا،لاہور میں آلودگی کے لیولز دنیا میں سب سے زیادہ ہیں ،دیگرشہروٕں کےلوگ لاہورآنا شروع ہوگئےجس سےدیگر مسائل پیداہوگئے،پنجاب کا آدھا بجٹ لاہور پر خرچ کردیا ، لاہور دیگر شہروں سے بہتر ہوگیا،پنجاب حکومت نےایک فیصلہ کیاہےکہ علاقوں اورشہروں میں منصفانہ تقسیم ہوگی، بلوچستان کےلوگوں میں احساس محرومی پیداہوااوروہاں انتشارہوا،حقوق سےشروع ہوکر بات علیحدگی پرختم ہوئی،بنگلہ دیش ہم سےکیوں الگ ہوا؟معاشرہ جب انصاف دیتاہے تو لوگ معاشرےکا حصہ بننا چاہتےہیں۔

The post عارضی پناگاہیں پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی قائم کی جائیں گی: وزیر اعظم عمران خان appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2V0V1km
via IFTTT

No comments:
Write komentar