Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 22 December 2018

میں نے احتجاج کرنے والے شخص کو عمران خان کی آواز میں کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس پہنچوں میں تم سے ملنا چاہہتا ہوں: شفاعت علی جعفری

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف پاکستانی کامیڈین شفاعت علی جعفری نے کھمبے پر چڑھ کر احتجاج کرنے والے شخص کو عمران خان کی آواز میں کہا کہ کھمبے سے فوراً نیچے اتریں اور وزیر اعظم ہاؤس آجائیں کیونکہ میں آپ کا انتظار کر رہا ہوں، آپ بھی میری طرح اس ملک کی قسمت

سنوارنا چاہ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں آج ایک حیران کن واقعہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک شخص پاکستانی کا جھنڈا لیے ایک ٹاور پر چڑھ گیا، بات یہی نہیں رُکی اس شخص نے ٹاور پر چڑھتے ہی پہلا مطالبہ کیا کہ مجھے وزیر اعظم پاکستان بنایا جائے میں محض چھ مہینوں میں پاکستان کے قرض اتار سکتا ہوں ، اگر مجھ سے کسی نے بات کرنی ہے تو یاا وزیر اعظم عمران خان آئیں یا پھر ڈی پی او اسلام آباد خود آئیں تب ہی میں بات کرونگا۔
اس موقع پروفاقی دارل حکومت کی پولیس کا ایک نیا امتحان شروع ہوا ، کیونکہ
پولیس یہ چاہتی تھی کہ اس کی جان بھی ضائع نہ ہو اور وہ شخص ٹاور سے بھی نیچے اتر آئے ، پھر پولیس نے ذہن لڑایا اور اچانک انکے ذہن میں معروف کامیڈین شفاعت علی جعفری کا نام آیا ، پولیس نے جھٹ سے شفاعت علی جعفری کا نمبر ملایا ساری گیم انہیں سمجھائی اور ٹاور پر چڑھنے والے شخص سے بات کروا دی ، بات ختم ہوتے ہی شخص ٹاور سسے نیچے اُتر آیا لیکن شفاعت علی جعفری نے اس شخص کو ایسا کیا کہا کہ وہ فوراً

اپنا احتجاج ختم کرنے پر رضا مند ہووگیا، یہ سوال ہر کسی کے ذہن میں گردش کرنے لگا، نجی ٹی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شفاعت علی جعفری نے یہ معمہ بھی حل کر دیا اور بتا دیا کہ انہوں نے اس شخص سے کیا کہا تھا، شفاعت علی جعفری کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس شخص سے کہا کہ اگر آپپ اس ملک کو قرضے سے نجات دلانے چاہتے ہیں تو آپ آجائیں وزیر اعظم ہاؤس میں آپ کا انتظار کر ہا ہوں، خوشی کی باات یہ ہے کہ وہ قائل ہوگیا، ذہنی معزور لوگ کچھ زیادہ ہی حساس ہوتے ہیں، ان لوگوں کا ہمیں ذرا زیادہ خیال رکھنا چاہیئے کہ یہ لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں کو محسوس کر جاتے ہیں اور ذرا سی بات پر ااپنی جان دینے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اے خدا: اگر تو مجھے مل جائے تو میں تمہارے کپڑے دھوکر تمہیں نہلاوں، تمہارے سر میں تیل لگاؤں اور ۔۔۔۔ برائے مہربانی جذباتی ہوئے بغیر یہ ایمان افروز اور سبق آموز واقعہ آخر تک پڑھ کر کوئی نتیجہ اخذ کیجیے گا
یہ بھی پڑھیں : 2019 میں دنیا کی تاریخ کا سب سے خوفناک کام اور تاریخ کی سب سے بڑی انقلابی دریافت کی پیشگوئیاں جو سن 1555 میں کی گئی تھیں ۔۔۔ دنگ کر ڈالنے والی یہ خبر پڑھیے

The post میں نے احتجاج کرنے والے شخص کو عمران خان کی آواز میں کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس پہنچوں میں تم سے ملنا چاہہتا ہوں: شفاعت علی جعفری appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2GBqu9G
via IFTTT

No comments:
Write komentar