لاہور (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا اتنا پھیل گیا ہے کہ اب کسی کا بھی اس کے بغیر گزارہ نہیں ہوتا ہے اس میں ترقی بھی بھڑتی چلی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین پرائیویسی کے حوالے سے ہمیشہ ہی محتاط رہتے ہیں اور اب انکشاف ہوا ہے کہ فیس بک اپنے صارفین کی ہر حرکت
پر نظر رکھتا ہے چاہے وہ اپنی لوکیشن بند ہی کیوں نہ کردیں۔ سائنس اور ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ادارے گزموڈو نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فیس بک صارف اپنے موبائل میں لوکیشن بند کرنے کے باوجود فیس بک کی نظر سے نہیں بچ سکتا، فیس بک آئی پی ایڈریس کی مدد سے صارف کی لوکیشن کے بارے میں معلومات رکھتا ہے۔یہ معلومات پھر مختلف کمپنیاں صارف کی لوکیشن ، عمر، دلچسپی اور صنف کو دیکھتے ہوئے اشتہارات کے لیے استعمال کرتی ہیں اور فیس بک بھی ایسا ہی کر رہا ہے۔دوسری جانب فیس بک نے اس پر مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامن پریکٹس ہے اور انٹرنیٹ صارفین اس حوالے سے پہلے ہی آگاہ ہیں۔
The post فیس بک پر لوکیشن بند کر دینے سے کیا آپ واقعی دنیا کی نظروں سےاوجھل ہو جاتے ہیں ؟ یہ خبر پڑھ کر آپ کو بھی تشویش ہو گی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2Cu5IF2
via IFTTT

No comments:
Write komentar