Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 15 December 2018

چائنا آ گیا ، چائنا چھا گیا : ویوو نے اپنا ڈوئل ڈسپلے اسمارٹ فون متعارف کروا دیا ؟ انوکھی خصوصیات اور تصاویر اس لنک میں ملاحظہ کریں

 

چین( ویب ڈیسک)چینی کمپنی ویوو نے اپنا نیا فلیگ شپ فون نیکس ڈوئل ڈسپلے ایڈیشن متعارف کرادیا ہے اور نام سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ 2 ڈسپلے کے ساتھ ہے۔ چین میں متعارف کرائے جانے والے فون میں فرنٹ کے ساتھ ساتھ بیک پر بھی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ بیک پر

چاند جیسا دائرہ سیلفی لیتے ہوئے جگمگاتا ہے۔ اس فون کے فرنٹ پر 6.39 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے جو کہ لگ بھگ بیزل لیس ہے کیونکہ اس میں فرنٹ کیمرہ ہی موجود نہیں۔ اب پوپ اپ سیلفی کیمرے کو ختم کردیا گیا ہے بلکہ فون کو پلٹ کر سیکنڈ اسکرین کو سیلفی یا ویڈیو کال کے لیے استعمال کرنا ہوگا اور اس طرح فرنٹ کیمرے کے لیے نوچ یا بیزل کی ضرورت ہی ختم کردی گئی ہے۔ اس فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر، 10 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ اس کے بیک پر 16:9 ریشو کے ساتھ اسکرین موجود ہے جس میں بیزل نمایاں ہے اور دونوں ڈسپلے او ایل ای ڈی پینلز سے لیس ہیں۔ اس کے فرنٹ پر تو کوئی کیمرہ نہیں، اسی لیے بیک پر 3 کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ دیا گیا ہے جن میں سے 12 میگاپکسل پرائمری کیمرہ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کے ساتھ ہے، 2 میگاپکسل کیمرہ نائٹ ویژن جبکہ تیسرا ٹی او ایف تھری ڈی اسٹیریو کیمرہ ہے۔اس فون کے بیک پر چاند جیسے دائرے کا نچلا حصہ ڈسپلے کے اندر ہے ۔ یہ فون چین میں 29 دسمبر کو لگ بھگ 5 ہزار چینی یوآن (ایک لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، دیگر ممالک کے حوالے سے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

The post چائنا آ گیا ، چائنا چھا گیا : ویوو نے اپنا ڈوئل ڈسپلے اسمارٹ فون متعارف کروا دیا ؟ انوکھی خصوصیات اور تصاویر اس لنک میں ملاحظہ کریں appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2RZWIfW
via IFTTT

No comments:
Write komentar