چمن(ویب ڈیسک)صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں دھماکے ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں قبائلی رہنماءسمیت 3افراد زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق ، بدھ کے روز دھماکا چمن کے علاقے بوغرہ روڈ پر سبزی مارکیٹ کے قریب ہوا ۔ دھماکے میں3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔زخمیوں میں قبائلی رہنماء بھی شامل ہیں ۔
دھماکہ اس وقت ہوا جب چمن کے قبائلی رہنماء حاجی بہاول خان اچکزئی بوغرہ روڈ پر واقع اپنی دکانکے سامنے بیٹھے تھے کہ قریب ہی نالے پر رکھا دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے قبائلی رہنماء سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔ اسٹنٹ کمشنر چمن سمیع اللہ آغا کے مطابق دھماکہ خیز مواد نالے کے اوپر ہی رکھاگیا تھا تاہم ان کے مطابق تاحال یہ پتہ نہیں چل سکا کہ دھماکہ خیز مواد ٹائم ڈیوائس تھا یا ریمورٹ کنٹرول ، ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے قبائلی رہنماء حاجی بہاول خان اچکزئی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی ، دھماکے کے نتیجے میں ہونے والےتینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے جنھوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کرنا شروع کر دیا ہے ، جب کہ دھماکے کے زخمیوں حاجی بہاول خان اچکزئی اور دیگر کو فوری طور پر سول اسپتال چمن منتقل کیا گیا جہاں انھیں مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے ۔ دوسری طرف قبائلی رہنماء حاجی بہاول خان اچکزئی پر بم حملے کے خلاف مقامی قبائل نے ڈپٹی کمشنر چمن کے دفتر کے سامنے ٹائرز جلاکر سڑک بلاک کردی ہے ۔
The post بریکنگ نیوز : پاکستان کے اہم شہر میں بم دھماکہ ، اہم شخصیت کے حوالے سے تشویشناک اطلاعات موصول appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2LrBMvM
via IFTTT
No comments:
Write komentar