Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 19 December 2018

ایسا کیا ہو گیا کہ زرین خان نے اپنے چاہنے والے پر تھپڑوں کی بارش کردی؟ بالی وڈ سے گرما گرم خبر

 

ممبئی (ویب ڈیسک )بالی وڈ کی مشہور اداکارا زرین خان نے نازیبا حرکت کرنے پر مداح کو تھپڑ رسید کردیئے۔ایک رپورٹ کے مطابق چند مداحوں نے اداکارہ کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کی کوشش کی جس کے بعد اداکارہ نے مداح کو تھپڑ دے مارے اور اس بات کی تصدیق زرین خان نے خود کی ہے ۔

ایک گواہ نےبتایا کہ زرین خان نے ایک مداح کو دھکا دیا اور اپنی گاڑی کی طرف روانہ ہوگئیں ۔زرین خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی مشہور شخصیت کو بلا یا جاتا ہے تو ان کے لئے بہتر انتظامات بھی کرنے چاہیئے تا کہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے ۔اس سے پہلے بھی زرین خان کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کے جاں بحق ہونے کی خبر کافی گرسش کر رہی تھی۔تاہم رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد پتا چلا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی موت بولی وڈ اداکارہ زرین خان کی گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے اپنے فلمی کیئریر کا آغاز سلمان خان کی معروف فلم ” ویر “ میں مرکزی کردار سے کیا جس نے بھر پور شہرت حاصل کی اور وہ ایک بڑی اداکارہ بن کر ابھریں تاہم ان کی ترقی کا سفر اسی طرح سے جاری و ساری رنہ رہ سکا اور وہ کچھ عرصہ کیلئے بیچ میں سے غائب بھی رہیں تاہم انہوں نے ہیٹ سٹوری تھری میں انتہائی بولڈ مناظر عکسبند کروا کر ایک مرتبہ پھر سے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز سمیت عوام کی توجہ حاصل کر لی ۔

The post ایسا کیا ہو گیا کہ زرین خان نے اپنے چاہنے والے پر تھپڑوں کی بارش کردی؟ بالی وڈ سے گرما گرم خبر appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2rIIbK6
via IFTTT

No comments:
Write komentar