Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 19 December 2018

یک نہ شد دو شد، ماڈرن بننے کا جنون : ڈالر گرل کے نام سے شہرت پانے والی ماڈل ایان علی کے حوالے سے ناقابل یقین انکشاف

 

لاہور (ویب ڈیسک )اکثر ہم بولی وڈ اداکاراؤں کے سگریٹ نوشی کرنے کی خبریں سنتے ہیں اور اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین شخصیات بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔آج ہم آپ کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ان خواتین کے بارے میں بتانے

جارہے ہیں جو حقیقی زندگی میں سگریٹ نوشی کرتی ہیں، ذیل میں ملاحظہ کریں۔ماہرہ کو اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی اداکارہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ گزشتہ برس بولی وڈ اداکار کے ہمراہ سگریٹ نوشی کرتے ان کی تصاویر نے خوب واویلا مچایا تھا جبکہ اس کے بعد بھی ان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہیں سگریٹ نوشی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔صبا قمر بھی پاکستانی شوبز کا بڑا نام ہیں، انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے سگریٹ منہ میں لئے تصویر شیئر کی تھی اور یہ سوال کیا تھا کہ خواتین کے لئے ہی سگریٹ پینا نقصاندہ کیوں ہے؟ کیا یہ مردوں کو نقصان نہیں پہنچاتی؟کچھ سال قبل ثروت گیلانی کی تصاویر لیک ہوئی تھیں جس میں ثروت گیلانی کو ہاتھ میں ڈرنک اور سگریٹ لئے دیکھا جاسکتا ہے۔ایک دوست کی شادی میں لی گئی عروہ کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی، اس تصویر میں وہ مبینہ طور پر اپنے دوستوں کے ہمراہ ڈرنک انجوائے کررہی ہیں تاہم یہ وہ واحد موقع ہے جب انہیں ایسا کرتے دیکھا گیا۔حمیمہ ملک کا شمار پاکستانی کی بولڈ اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہیں اکثر سگریٹ نوشی کرتے دیکھا جا چکا ہے۔پارٹی کے دوران لی گئی عائشہ کی یہ تصویر لیک ہوئی تو

یہ ان کے تمام مداحوں کے لئے حیرت کی بات تھی کہ ٹیلیویژن پر بالکل مختلف اوتار میں نظر آنے والی اداکارہ سگریٹ بھی پی سکتی ہے۔نوشین شاہ بھی دیگر کئی پاکستانی اداکاراؤں کی طرح سگریٹ نوشی کرتی ہیں، ان کی یہ تصویر ایک نجی پارٹی میں لی گئی تھی۔ انہوں نے ماڈرن ڈریس اور سگریٹ تھامے اپنی ان تصاویر کا کبھی کوئی جواب نہیں دیا۔ثناء طارق کا شمار مشہور ٹی وی اینکرز میں ہوتا ہے، ہاتھ میں سگریٹ تھامے ان کی بھی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔مارننگ شو اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کرنے والی صنم بلوچ بھی سگریٹ نوشی کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں، انہیں بھی اکثر سگریٹ کے ساتھ کلک کیا جاچکا ہے۔میرا سیٹھی ایک اداکارہ، ماڈل اور مصنف ہیں، انہیں اپنی ہی ایک ویڈیو میں سگریٹ کو انجوائے کرتے دیکھا گیا۔آمنہ الیاس کا شمار پاکستان کی مشہور ماڈلز اور اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ بھی اپنی سگریٹ نوشی کی عادت کو چھپانے میں ناکام رہیں۔عیان علی کو اگر تنازعات کی ملکہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا، منی لانڈرنگ کیس کی زد میں آنے والی پاکستانی ماڈل کو سگریٹ نوشی کرتے بھی دیکھا جاچکا ہے۔وینا ملک بھی تنازعات میں گھری رہنے والی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، وہ بھی سگریٹ نوشی اور ڈرنک کرتی ہوئی پکڑی جاچکی ہیں۔

The post یک نہ شد دو شد، ماڈرن بننے کا جنون : ڈالر گرل کے نام سے شہرت پانے والی ماڈل ایان علی کے حوالے سے ناقابل یقین انکشاف appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2LqLfDU
via IFTTT

No comments:
Write komentar