لاہور(ویب ڈیسک ) اخبارات رسائل و کتب کو ردی کی شکل میں فروخت اور اخبارات کو مختلف اشیا کی پیکنگ میں استعمال کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے میں مقدس تحریروں کی گلی محلوں اور بازاروں میں ہونے والی بے حرمتی کا نوٹس لیتے ہوئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب کیپٹن رٹائرڈ فضیل اصغر کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق صوبہ بھر میں مقدس تحریر والے کاغذات بشمول اخبارات سے مختلف اشیا کی پیکنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکشن144 کے تحت پیکنگ پر پابندی عائد کی گئی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض مذہبی حلقوں میں اس حوالے سے تحفظات سامنے آئے تھے جس پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے تا کہ مستقبل میں مذہبی حوالے سے بے حرمتی کے واقعات کو روکا جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق عام طور پر دیکھا گیا کہ ہمارے مسلمان معاشرے میں ایک طرف تو مذہب کے بارے میں توہین رسالت جیسے بڑے اچھے قانون مذہب کی عظمت کی سلامتی کے لئے بنائے گئے ہیں۔ جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے مگر دوسری طرف اخبارات ،رسائل اور کتابوں کی ردی میں فروخت کی طرف کو ئی دھیان نہیں کہ ہم کس کس کی بے حرمتی کر رہے ہیں اور اس کی سزا ہمیں بدستور مل رہی ہے مگر علماء اکرام سمیت قانون ساز اسمبلیاں تک بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہیں ۔اس سے قبل کہ ہم پر کوئی ناگہانی آفت آ جائے ہمیں توبہ کرکے اپنے اس رویے کی اللہ کریم سے معافی مانگنی چاہیے اور صوبائی حکومتوں کو بھی تمام اخبارات ،رسائل اور کتب کی ردی میں فروخت کے بارے میں واضع قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے تا کہ پھر معزز عدالت اخباروں کے ریفرنس کو پکوڑوں پیک کرنے کا گلہ نہ کرے ۔
The post پنجاب حکومت نے اخبارات، رسائل اور کتب کی ردی کی فروخت کے حوالے سے بڑی پابندی عائد کر دی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2S5WgwP
via IFTTT

No comments:
Write komentar