اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی حکومت کوبلیک میل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔مسلم لیگ ن کے کئی ٹکڑے ہونگے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کوبلیک میل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں
ذاتی دکھڑے سنائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اور آصف زرداری قریب آرہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے کئی ٹکڑے ہونگے جب اپوزیشن کے مقدمات کی بات کریں توناراض ہوجاتے ہیں، اپوزیشن عوامی مسائل پر کوئی بات نہیں کرتی ۔ ان کا کہنا تھاکہ اپوزیشن قابل احترام ہے اور ہمیں کوئی غصہ نہیں ہے، چیئر مین پی اے سی کو اپوزیشن سے لینا ایک روایت ہے ، ہمارا ووٹر چوروں کا احتساب چاہتاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جیڑا پٹو لالو لال ہے، اوپر سے نیچے تک ثبوتوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گارڈز کے کیمرہ مین پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ختم ہوگئی لیکن مغلیہ سوچ ختم نہ ہوئی۔ ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ میاں صاحب غریبوں کی اور بددعائیں نہ لیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ غریب کیمرہ مین کے شدید زخمی ہونے کے باوجود میاں صاحب نے رکنے کی زحمت تک نہ کی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے اور میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں لوگ مغربی ممالک کی طرز پر آزادی اظہار رائے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہ بلا خوف و خطر مختلف امور پر آزادانہ مباحثہ اور مکالمہ کرتے ہیں ۔
The post جلد (ن) لیگ کے کتنے ٹکڑے ہونے والے ہیں؟صف اول کے سیاستدان نے دلائل کے ساتھ پیشگوئی کر دی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2A1SDkE
via IFTTT

No comments:
Write komentar