اسلام آباد (ویب ڈیسک) پولیس اپنا کام کرنے کیلیے ہر حد تک چلی جاتی ہے چلاشی بھی سخت طرح سے کردی ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس ایک ہارڈ کور مجرم کی تلاش میں دی نیوز کے جرنلسٹ کے گھر پہنچ گئی، جرنلسٹ دی نیوز انویسٹی گیشن ٹیم کے سینئر رکن ہیں۔ اسلام
آباد پولیس نے فیملی ارکان کو پچاس سال سے زائد عمر کے ایک باریش شخص کی تصویر دکھاتے ہوئے پوچھا کہ یہ ہارڈ کور مجرم سیکٹر جی سکس کے اس گھر میں مقیم ہے، پولیس دی نیوز کے صحافی کے گھر پر دن کے تین بج کر دس منٹ پر پہنچی، یہاں یہ ذکر بھی لازمی ہے کہ گلی کے انٹری پوئنٹ پر سیکورٹی کیمرے نصب ہیں ، پولیس نے بتایاکہ وہ اس شخص کو گرفتار کرنے کیلئے آئے ہیں ، جب فیملی ارکان نے کہا کہ وہ دوسال سے گھر میں رہائش پذیر ہیں، اس طرح کا کوئی شخص یہاں نہیں رہتا تو پولیس نے اصرار کیا کہ یہ ہارڈ کور مجرم اسی گھر میں مقیم ہے اور اس کی پولیس کے پاس مصدقہ اطلاع ہے، فیملی ارکان کے مطابق پولیس کا رویہ درشت اور غیر مہذب تھا ،پولیس نے کہا کہ اس گھر میں رہنے والے مردوں کی فہرست دی جائے۔ پولیس نے گھر میں رہائش پذیر مردوں کے نام لکھے اور واپس لوٹ گئی، دلچسپ بات یہ ہے کہ پولیس کے پاس ہارڈ کور مجرم کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ہونے کے باوجود اس نے صحافی کے گھر کی تلاشی لینے سے گریز کیا، یہاں یہ نوٹ کرنا بھی ضروری ہے کہ مذکورہ صحافی سے حالیہ ایک ہفتے کے دوران مختلف اعلیٰ حکومتی حکام نےاس کی دو تنقیدی سٹوریوں پر موقف دینے کیلئے کئی بار رابطہ کیا۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ دونوں سٹوریاں ابھی تک شائع نہیں ہوئی ہیں ۔
The post کل ایک مجرم کی تلاش میں اسلام آبادپولیس ایک صف اول کے صحافی کے دروازے پر پہنچ گئی ، نام آپ کو دنگ کر ڈالے گا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2RbsmKd
via IFTTT

No comments:
Write komentar