اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر علی حیدر زیدی سابق صدر آصف زرداری کی امریکا میں مبینہ جائیدادوں سے متعلق دستاویزات سامنے لے آئے۔ وفاقی وزیر میری ٹائم علی حیدر زیدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سابق صدر کی امریکا میں مبینہ جائیدادوں کے حوالے سے مبینہ دستاویز پوسٹ کی ہیں۔
دستاویزات میں 524 ایسٹ، اسٹریٹ 72، اپارٹمنٹ 37F نیویارک کی ٹیکس رسیدوں پر آصف زرداری کا نام واضح درج ہے۔ علی حیدر زیدی نے اپنی پوسٹ میں ان مبینہ دستاویزات کو پارٹی رہنما خرم شیر زمان کے اکاؤنٹ پر ٹیگ کیا ہے اور سابق صدر کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی دائر کردہ درخواست کے لیے مزید معلومات قرار دیا ہے۔واضح رہےکہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ آصف زرداری امریکا میں اپارٹمنٹ کے مالک ہیں جو انہیں نے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کی۔ پاکستان تحریک انصاف نے سابق صدر کی ان مبینہ جائیدادوں کی بنیاد پر ان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن پاکستان میں درخواست دائر کردی ہے۔دوسری جانب اس سے قبل وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری کے امریکا میں فلیٹ کی ملکیت کا دعویٰ کیا ہے اور فلیٹ کو گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے کی بنیاد پر الیکشن کمیشن میں ان کی نااہلی کے لیے ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری کا امریکا میں فلیٹ سامنے آیا ہے، آئین کے آرٹیکل 62 اور63 کے تحت منتخب نمائندے کو
اثاثے بتانے ہوتے ہیں مگر آصف زرداری کی جانب سے جو گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں ان میں اس اپارٹمنٹ کا ذکر نہیں لہٰذا پارٹی نے خرم شیرزمان کو ذمہ داری دی ہے کہ زرداری کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کریں کیونکہ آصف زرداری اثاثے چھپانے پر اب ممبر قومی اسمبلی رہنے کے اہل نہیں رہے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری اپنے آخری الیکشن لڑ چکے ہیں، حکومت کو کوئی سیاسی چینلنج درپیش نہیں، نوازشریف، شہباز شریف اور سعد رفیق، یا پیپلزپارٹی کے لوگوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز ان کی اپنی حکومتوں میں ہواتھا، انہوں نے اپنے دور میں اداروں کو تحقیقات نہیں کرنے دی، ہم نے آکر صرف ان اداروں پر سے دباؤ ختم کیا اس لیے اب تحقیقات ہورہی ہیں جو آزادانہ طور پر آگے بڑھ رہی ہیں۔
یہ خبر پڑھیں : انصاف اندھا ہی نہیں گونگا اور بہرا بھی نکلا : بھارت کی ایک عدالت نے 13 سال قبل قتل کیے جانیوالے مسلمان جوڑے کے کیس کا انوکھا فیصلہ سنا دیا
یہ خبر پڑھیں : مراکش میں داعش کے ہاتھوں دو نوجوان یورپی سیاح لڑکیوں کا وحشیانہ قتل ، واردات سے قبل لڑکیوں کو کس طرح زندگی کی بھیک مانگنے پر مجبور کیا گیا ؟ جان کر آپ کو بھی افسوس ہو گا
Just for clarity’s sake… attached are the latest property tax bills of 524 East 72 street, Apt 37F, NY, NY 10021
Bills are all in the name of Asif Ali Zardari.@khurram2004 more info for your petition pic.twitter.com/SkePGurEKo— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) December 22, 2018
The post آصف زرداری کی امریکہ میں مبینہ جائیداد کا معاملہ : علی زیدی نے چپکے سے وہ کارروائی ڈال دی کہ عمران خان کا دل خوش ہو گیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2Gz0wDN
via IFTTT

No comments:
Write komentar