نیویارک(ویب ڈیسک) ایک غیرمعروف کمپنی پلانیٹ کمپیوٹر نے 90 کی دہائی کی دلچسپ ایجاد کو جدید رخ دیا ہے اور انہوں نے کوسمو کمیونکیٹر بنایا ہے جس میں ایک ساتھ موبائل فون، کیمرے اور چھوٹا لیپ ٹاپ سمویا گیا ہے۔ یہ ایک اسٹارٹ اپ کمپنی ہے جس نے اپنے منصوبے کے لیے
فنڈنگ شروع کردی ہے۔ کوسمو کمیونکیٹر بند ہوکر سمٹ جاتا ہے اور کھولنے پر یہ پھیلتا ہے جس میں 6 انچ ٹچ اسکرین ہے اور معیاری کی بورڈ ہے جو عموماً لیپ ٹاپ میں موجود ہوتا ہے۔ اسمارٹ فون میں فنگر پرنٹ سینسر، کال بٹن، ایئرپیس، مائیک اور سب سے پڑھ کر 24 میگا پکسل کیمرہ بھی ہے۔ اس کا آپریٹنگ سسٹم اوپن سورس ہے جبکہ دیگر فیچرز میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 70 پروسیسر، بیک لائٹ کی بورڈ، چھ جی بی ریم اور دیگر سہولیاتموجود ہیں جبکہ اینڈروئڈ پائی9.0 اس کا سسٹم ہے۔ اس کی ابتدائی قیمت 800 ڈالر رکھی گئی ہےجبکہ 549 ڈالر ان لوگوں کے لیے ہے جو اسے پہلے بک کراتے ہیں ۔ اس کی ڈیزائننگ مارٹن رڈیفورڈ نے کی ہے ۔ قارئین کو یاد ہوگا کہ 90 کی دہائی میں نوکیا نے کی بورڈ والے کمیونکیٹر فون متعارف کرائے تھے اور یہ اسی کا جدید ورژن ہے لیکن اس کا ڈیزائن بہت دیدہ زیب بھی ہے۔


The post کیمرہ ،موبائل یا لیپ ٹاپ : جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلاب برپا کر دینے والی ایجاد سامنے آ گئی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2QCXL8k
via IFTTT

No comments:
Write komentar