لاہور(ویب ڈیسک) احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کا ضمنی ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔ ریفرنس میں شہباز شریف سمیت 13 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ریفرنس میں سابق وزیر اعلی پنجاب سمیت 13 مزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ ملزمان میں احد چیمہ، بلال قدوائی، شاہد شفیق، منیر ضیا،
کامران کیانی شامل ہیں۔ چوہدری محمد صادق، چوہدری شاہد محمود کو بھی ریفرنس میں نامزد کیا گیا ہے اور ریفرنس 300 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔ ریفرنس کے مطابق آشیانہ اقبال کی انکوائری 10 جنوری کو شروع کی گئی۔ 4 مئی کو کیس میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور شہباز شریف نے افسران سے ملکر باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت خزانے کو نقصان پہنچایا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اسلام آباد میں ہیں اور ان کی لاہور روانگی منسوخ کر دی گئی۔ طبی معائنے تک انہیں اسلام آباد میں ہی رکھا جائے گا۔ وزرا کالونی میں شہباز شریف کی رہائش کو سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ضمنی ریفرنس میں بتایا گیا کہ ملزمان کی آپس کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو 66 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کی انکوائری 10 جنوری کو شروع کی گئی تھی اور 4 مئی کو اس کیس میں باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں احد چیمہ سمیت دیگر کے خلاف پہلے ہی ریفرنس دائر ہے. واضح رہے کہ 5 اکتوبر کو نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی اسکینڈل کے حوالے سے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے
طلب کیا تھا، تاہم انہیں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ بعد ازاں 6 اکتوبر کو انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا تھا، جہاں ان کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی لیکن عدالت نے 10 روزہ ریمانڈ پر انہیں نیب کے حوالے کیا تھا۔16 اکتوبر کو 10 روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی گئی۔ اس کے بعد 29 اکتوبر کو انہیں دوبارہ عدالت پیش کیا گیا جہاں 7 نومبر تک ان کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا جبکہ 3 روز کا راہداری ریمانڈ بھی دیا گیا۔ بعد ازاں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے انہیں اسلام آباد لے جایا گیا، جہاں 31 اکتوبر کو پہلے ان کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر توسیع کی گئی تھی، جسے بعد میں عدالت نے بڑھا کر 10 نومبر تک کردیا تھا۔
یہ خبر پڑھیں : انصاف اندھا ہی نہیں گونگا اور بہرا بھی نکلا : بھارت کی ایک عدالت نے 13 سال قبل قتل کیے جانیوالے مسلمان جوڑے کے کیس کا انوکھا فیصلہ سنا دیا
یہ خبر پڑھیں : مراکش میں داعش کے ہاتھوں دو نوجوان یورپی سیاح لڑکیوں کا وحشیانہ قتل ، واردات سے قبل لڑکیوں کو کس طرح زندگی کی بھیک مانگنے پر مجبور کیا گیا ؟ جان کر آپ کو بھی افسوس ہو گا
The post آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل میں مبینہ کرپشن کا الزام ۔۔۔ نیب نے شہباز شریف کیخلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2Serbaj
via IFTTT

No comments:
Write komentar