Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 19 December 2018

بزدار حکومت کا بڑا کھڑاک : شوگر مالکان کی شامت آگئی، بڑی کارروائی کرنے کا فیصلہ ہو گیا

 

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت کی جانب سے بقایا جات اور سبسڈی کی مد میں رقوم کی ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد پنجاب کی شوگر ملز ایسوسی ایشن نے 7 دسمبر کو کرشنگ سیزن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نجی ٹی وی نیوز چینل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیر خوراک، سیکریٹری خوراک اورکین کمشنر کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے کے بعد شوگر ملیں نہ چلانے کا کوئی جواز نہیں، ملیں نہ چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے، تحریک انصاف کی حکومت کسانوں کے ساتھ ہے، گنے کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت یقینی بنائی جائے گی اور شوگر ملیں کاشتکاروں سے گنا مقرر کردہ نرخوں پر خریدنے کی پابند ہوں گی جب کہ وزن میں کٹوتی کی شکایت پر بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا۔ اس سے قبل لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے رقم کی ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد شوگر ملز ایسوسی ایشن نے گنے کی کرشنگ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ شوگرملز ایسوسی ایشن کےمطابق پنجاب حکومت نے 2 ارب 80 کروڑ روپے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے اور بقایاجات کی ادائیگیوں کی یقین دہانی کے بعد ملیں چلارہے ہیں۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہناہےکہ کاشتکاروں کو گنے کی پوری قیمت ادا کریں گے اور کسی کسان کا استحصال نہیں ہوگا۔ شوگر ملز نے 180 روپے فی من کے حساب سے گنا خریدنے کا بھی اعلان کیا ہے جس کی قیمت کاشتکاروں کو 15 دن بعد ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔ واضح رہےکہ حکومت کی جانب سے بقایا جات کی عدم ادائیگی کے باعث گنے کی کرشنگ میں تاخیر ہوئی جب کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اشتہارات کے ذریعے بھی حکومت سے رقوم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں شوگر ملوں کو سبسڈی کی مد میںزیرالتوا واجبات کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔

The post بزدار حکومت کا بڑا کھڑاک : شوگر مالکان کی شامت آگئی، بڑی کارروائی کرنے کا فیصلہ ہو گیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2A4YjKK
via IFTTT

No comments:
Write komentar