Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 23 December 2018

سیالکوٹ سے افسوسناک خبر : (ن) لیگ کی خاتون رہنما کے گھر فائرنگ ، تشویشناک اطلاعات موصول

 

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی سٹی صدر نصرت جمشید کے گھر پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہو گئی، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج نجی ٹی نیوز چینل نے حاصل کر لی۔ تھانہ کوتوالی کے علاقہ نشاط پارک میں نامعلوم

افراد کی جانب سے سٹی صدر خواتین ونگ مسلم لیگ ن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ کی زد میں آ کر نصرت جمشید کی والدہ زخمی ہو گئیں۔ جنہیں طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی، فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار چادر اوڑھے ہوئے گلی سے گزرتا ہے اور فائرنگ کر کے فرار ہو جاتا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مسلم لیگ ن کے ورکر اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
یہ خبر پڑھیں : آپ کے پاس زیادہ وقت نہیں بچا ۔۔۔ اوکاڑہ کے نوجوان حافظ عبدالرحمٰن کو ڈاکٹروں نے لاعلاج قرار دے دیا ، مگر پھر قدرت نے کیا معجزہ دکھا دیا ؟ جانیے

The post سیالکوٹ سے افسوسناک خبر : (ن) لیگ کی خاتون رہنما کے گھر فائرنگ ، تشویشناک اطلاعات موصول appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2rQS6gE
via IFTTT

No comments:
Write komentar