Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 22 December 2018

کیا پی اے سی اجلاس کیلئے شہباز شریف اپنا پروڈکشن آرڈر خود جاری کرینگے؟ شکوک و شبہات کا خاتمہ کر دینے والی خبر

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک) میاں شہبازشریف کے چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی انتخاب کے ساتھ ہی یہ تنازع اٹھ کھڑا ہوا کہ کیا پی اے سی اجلاس کےلئے میاں شہباز شریف اپنا پروڈکشن آرڈر خود جاری کریں گے۔ قومی اسمبلی کے ضابطہ کار 108کے مطابق سپیکر یا کمیٹی کے چیئرمین کسی زیرحراست رکن کو ایوان یا

(نامور صحافی طاہر خلیل اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں) کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کےلئے پروڈکشن آرڈر جاری کرسکتے ہیں تاہم جب ایسی صورتحال کا سامنا ہوکہ کسی قائمہ کمیٹی کا چیئرمین زیر حراست ہوتو کیا قائمہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے اپنا پروڈکشن آرڈر خود جاری کرسکتے ہیں۔ اس تنازع کے تناظر میں جب قومی اسمبلی کے سابق سیکرٹری کرامت نیازی سے بات کی گئی جن کے دور میں پروڈکشن آرڈر اجرا کا ضابطہ تیار ہوا تھا تو انہوں نے کہا کہ اگر چیئرمین کمیٹی زیر حراست ہو تو ان کا پروڈکشن آرڈر سپیکر جاری کریں گے بصورت دیگرمفادات کا ٹکرائو( کانفلیکٹ آف انٹرسٹ) ہوجائے گا اور پروڈکشن آرڈر کی پاور سپیکر ایکسر سائز کرے گا۔ سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کاکہنا تھا کہ قواعد و ضوابط خاموش ہیں کہ زیرحراست کمیٹی چیئرمین اپنے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کرسکتا تاہم یہ نا مناسب ہوگا اس لئے بہتر راستہ یہی ہے کہ سپیکر پروڈکشن آرڈر جاری کریں۔ پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے 28 دسمبر کے مجوزہ اجلاس کے لئے چیئرمین میاں شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے سپیکر کو درخواست نہیں ملی۔

The post کیا پی اے سی اجلاس کیلئے شہباز شریف اپنا پروڈکشن آرڈر خود جاری کرینگے؟ شکوک و شبہات کا خاتمہ کر دینے والی خبر appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2AaDnlA
via IFTTT

No comments:
Write komentar