ہنزہ(نیوز ڈیسک) دفتر خارجہ کی خاتون افسر اپنے شوہر سمیت پاکستان کے علاقے ہنزہ میں کمرے میں گیس لیک ہونے کے باعث جاں بحق ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیدہ فاطمہ اور انکے شوہر کی ہنزہ میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے
ہی ریسکیو ٹیم جائے قوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا جہاں انکا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر موت گیس کی لیکج کے باعث لگتی ہے تاہم حقائق پوسٹمارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چل سکیں گےتاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
سیدہ فاطمہ دفتر خارجہ میں بطور اسٹنٹ ڈائریکٹر فرائض سر انجام دے رہی تھیں جنکا تعلق دفتر خارجہ کے بیالیسویں کامن ٹریننگ پروگرام سے تھا، سیدہ فاطمہ کو دفتر خارجہ کے ڈیپارٹمنٹ کام ڈپلومیسی سیکشن میں تعینات کیا گیاتھا جو دس روز قبل ہی فرانس سے اپنی ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد پاکستان پہنچی تھیں۔
خیال رہے کہ سیدہ فاطمہ کچھ روز قبل ہی شادی کے بندھن میں بندھی تھیں اور انکا تعلق پاکستان کے علاقے اٹک سے تھا۔

The post دفتر خارجہ کی خاتون افسر سیدہ فاطمہ شوہر سمیت ہوٹل کے کمرے میں جاں بحق ہوگئیں appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2EnY6WC
via IFTTT

No comments:
Write komentar