کراچی (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے لیاری میں متروکہ وقف املاک کی عمارت پر قبضہ اور غیرقانونی تعمیرات کے کیس میں ریمارکس دیئے ہیںکہ شہر کا بیڑہ غرق کردیا ہے ایس بی سی اے والے کام نہیں کرسکتے تو گھروں میں بیٹھ جائیں، عدالت نے شہر بھر میں متروکہ املاک کی عمارتوں
سے قبضے ختم کرانے کا حکمدیتے ہوئے 2ہفتے کی مہلت دیدی، جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لیاری میں متروکہ وقف املاک کی عمارت پر قبضہ اور غیرقانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالتی حکم کے باوجود عمارت خالی نہ کرانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا، جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ ایس بی سی اے والے کام نہیں کرسکتے تو گھروں میں بیٹھ جائیں، ڈائریکٹر ایس بی سی اے ملک اعجاز نے بتایا کہ لیاری کے حالات ٹھیک نہیں تھے ایک سیاسی جماعت کا قبضہ تھا، عدالت نے کہا اگر کام نہیں کرسکتے تو عہدہ چھوڑ دو ایسے افسروں کی کوئی گنجائش نہیں۔دوسری جانب گلزار احمد نے ریمارکس دیے ایس بی سی اے نے کراچی کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، کام نہیں کرسکتے تو گھر بیٹھ جائیں ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کوٹ کراچی رجسٹری میں لیاری میں متروکہ وقف املاک کی عمارت پر قبضہ اور غیرقانونی تعمیرات کے کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس گلزاراحمد نے استفسار کیا بتایا جائے لیاری کی عمارت پر کیسے قبضہ ہوگیا، ڈائریکٹر ایس بی سی اے ملک اعجاز نے کہا لیاری کے حالات ٹھیک نہیں تھے، ایک سیاسی جماعت کا قبضہ تھا اور گینگ وار کے دوران متروکہ املاک کی عمارت پر قبضہ ہوا۔دالت نے استفسار کیا حکومت کی رٹ کہاں تھی جوعمارتوں پر قبضے ہورہے تھے، اس کا مطلب ہے شہر میں متروکہ املاک کی مزید عمارتوں پر بھی قبضے ہوں گے۔
The post کراچی کا بیڑہ کس نے غرق کیا ؟ سپریم کورٹ نے نام لے کر بتا دیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2Q0eazm
via IFTTT

No comments:
Write komentar