Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 22 December 2018

دنیا کا سب سے خوبصورت ماڈل ولیج پاکستان میں ہے ؟ اس کا نام کیا ہے ؟شادی کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر پاکستان کے سفر پر نکلنے والے جوڑے نے بتا دیا

 

لاہور (ویب ڈیسک )عبدالرحمن پالوا چند ماہ قبل سائیکل پر ایک سو چھیاسی دن میں اکیس ہزار پانچ سو کلو میٹر کا سفر طے کر کے نظروں میں آئے انہوں نے سائیکل پر پاکستان کا چکر لگایا۔ عبدالرحمن کی اس کاوش کو سراہا گیا۔ وہ ایک مہم جو اور ہر وقت کچھ منفرد کرنے والے انسان ہیں۔

نامور صحافی محمد معین اپنی تحریر میں لکھتے ہیں سائیکل پر پاکستان کا چکر لگانے کے بعد انہوں نے شادی کی اور نئی اننگز کے آغاز کو یادگار، منفرد بنانے کیلئے اپنی اہلیہ کو بھی ساتھ لیا اور موٹر سائیکل پر اکیس روز میں ساڑھے چار ہزار کلو میٹر کا سفر طے کر لیا۔ اس سفر کا منصوبہ انہوں رضا علی عابدی کی کتاب شیر دریا سے متاثر ہو کر تیار کیا۔ اس دلچسپ سفر پر انکی اہلیہ عائشہ رحمن بھی داد کی مستحق ہیں۔ عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ وہ لاہور سے راولپنڈی،تربیلا ،پشاور، اٹک، میانوالی،ڈی آئی خان، ڈی جی خان سے ہوتے ہوئے کراچی پہنچے۔ واپسی پر گھوٹکی، جلالپور، پیروالا، میلسی، بوریوالہ اور قصور سے ہوتے ہوئے واپس لاہور پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کے ساتھ سفر کرنے کا تجربہ ہے یہ سفر کا ایک حصہ ہے اپریل میں سکردو کی طرف جائیں گے۔ اکیس نومبر کو ولیمہ ہوا‘ اٹھائیس کو ہم سفر پر نکلے۔ اس دوران پاکستانیوں نے بہت حوصلہ افزائی کی۔ڈی آئی خان اور ڈی جی خان کے لوگ بہت حیران ہوئے ان لوگوں کے لیے بیوی کے ساتھ موٹر سائیکل پر ایسا سفر کرنا خاصا حیران کن تھا۔ ہم روزانہ سات آٹھ گھنٹے سفر کرتے تھے کوشش ہوتی کہ سورج غروب ہونے سے پہلے منزل تک پہنچ جائیں۔ روزانہ پلان کر کے نکلتے تھے۔ موٹر سائیکل کی رفتار ساٹھ ستر سے زیادہ نہیں کی۔ سیفٹی کٹ مکمل طور پر پہن رکھی تھی۔

ایک گھنٹے کے بعد آرام کرتے اور پھر سفر شروع کر دیتے تھے۔ عائشہ رحمن کا کہنا ہے کہ گھر والے بہت پریشان تھے انہوں نے کہا یہ شیطانی سواری ہے۔ دوست بھی حیران تھیں کہ کیا کرنے جا رہی ہوں لیکن ہمسفر اچھا ہو تو مشکلیں آسان ہو جاتی ہیں۔ ہمارا یہ سفر طے شدہ تھا ملازمت کیوجہ سے بعد میں دونوں کو اکٹھے چھٹیاں نہیں ملنی تھیں۔ یہ بہت اچھے ڈرائیور ہیں۔ پہلے لگا کہ موٹر سائیکل پر سفر غلط فیصلہ ہے لیکن بعد میں بہت لطف اندوز ہوئی میرے لیے یہ تجربہ بہت شاندار رہا۔ لوگوں نے بہت حوصلہ افزائی کی۔ پاکستانیوں کے بارے بہت غلط تاثر پایا جاتا ہے حقیقت یہ ہے کہ پاکستانی بہت اچھے میزبان اور پیار کرنیوالے ہیں۔ فیس بک کے ذریعے ہماری اطلاع لوگوں تک پہنچ جاتی ہر کوئی میزبانی کا خواہش مند تھا۔ اس سفر میں اپنے ملک کو بہت قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ صبح جلد جاگنے رات کو جلدی سونے کی عادت بھی بنی اب اندازہ ہوتا ہے کہ یہ سب سے بہتر ہے۔ ہمیں اپنے لیے وقت نکالنا چاہیے۔ عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ ٹنڈوسومرو گائوں حقیقی معنوںمیں ماڈل ویلج ہے۔ میں نے پاکستان کا چکر لگایا ہے۔ اس سے اچھا گائوں پورے ملک میں نہیں ہے۔ کسی نے ترقی یافتہ گائوں دیکھنا ہے تو وہ ٹنڈو سومرو کا دورہ کرے۔

The post دنیا کا سب سے خوبصورت ماڈل ولیج پاکستان میں ہے ؟ اس کا نام کیا ہے ؟شادی کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر پاکستان کے سفر پر نکلنے والے جوڑے نے بتا دیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2V4ybbB
via IFTTT

No comments:
Write komentar