Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 1 December 2018

دیسی مرغیوں کی افزائش سے غربت مٹانے سے متعلق یہی بات اگر کوئی ”ولایتی” کرے تو اسے سمجھدار کہا جاتا ہے: عمران خان

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے 100 روز مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ دیہی خواتین کو انڈے اور چوزے فراہم کیے جائیں گے اور اس منصوبے پر زیادہ رقم بھی کرچ نہیں کی ہوگی۔ عمران خان کے ان بیانات کو مخالفین کی جانب سے شدید کا نشانہ بنایا گیا اور طرح طرح کے تبصرے بھی کیے گئے ، جبکہ مخالفین کی جانب سے عمران خان کو مختلف القابات سے بھی نوازا گیا تاہم اس تنقید پر عمران خان بھی میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ ہر کسی کو چپ لگ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بل گیٹس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’’ جب ہم مرغیوں کی افزائش کی مدد سے ملک سے غربت مٹانے کی بات کرتے ہیں تو ہمارا مذاق اُڑایا جاتا ہے لیکن دیسی مرغیوں کی افزائش اور غربت مٹانے سے متعلق یہی بات اگر کوئی ”ولایتی” کرے تو اسے سمجھدار کہا جاتا ہے ‘‘۔


خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے بھی پسمنادہ علاقوں سے غربت کے خاتمے کے لیے ان ممالک میں 1 لاکھ چوزوں کا عطیہ دیتے ہوئے کہا تھاکہ کسی بھی ملک سے اگر غربت ختم کرنی ہے تو وہاں پر پولٹری کا بزنس شروع کیا جائے کیونکہ اس میں زیادہ سرمائے کی بھی ضرورت نہیں اور یہ سب سےآسان اور جلد نتائج دینے والا بزنس ہے۔

The post دیسی مرغیوں کی افزائش سے غربت مٹانے سے متعلق یہی بات اگر کوئی ”ولایتی” کرے تو اسے سمجھدار کہا جاتا ہے: عمران خان appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2ACHBll
via IFTTT

No comments:
Write komentar