لاہور(ویب ڈیسک) فوربز میگزین کے تجزیے کے مطابق ’رائن ٹوئز ریویو‘ کے رائن یو ٹیوب کے ذریعے کمائی کرنے والوں میں سب سے آگے نکل گئے ہیں،،رائن نے اس سال جون تک گزشتہ بارہ ماہ میں 22 ملین ڈالر کمائے جو دوسرے نمبر پر آنے والے جیک پال سے پانچ لاکھ ڈالر زیادہ ہیں،،
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رائن کی آمدن میں جس میں ٹیکس اور وکلا یا ایجنٹوں کی فیس شامل نہیں ہے، گزشتہ ایک سال میں دو گنا اضافہ ہوا ہے،،ٹی وی چینل ’این بی سی‘ نے جب رائن سے پوچھا کہ بچے ان کا چینل کیوں دیکھتے ہیں تو ان کا جواب تھا ’کیونکہ میں مزے کی اور مزاحیہ باتیں کرتا ہوں،،رائن کے والدین کی طرف سے مارچ 2015 میں چینل شروع کرنے کے بعد سے اب تک ان کی وڈیوز 26 ارب بار دیکھی جا چکی ہیں اور ایک کروڑ تہتر لاکھ سے زیادہ لوگ انہیں فالو کرتے ہیں۔
The post انٹرنیٹ پر چھایا ہوا یہ بچہ اپنے یوٹیوب چینل سے کتنے پیسے کماتا ہے ؟ جان کر بل گیٹس بھی دنگ رہ جائے گا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2QxzqRi
via IFTTT

No comments:
Write komentar