Technology

Ads

Most Popular

Friday, 7 December 2018

کیایہ الف لیلیٰ کی کہانی ہے ؟ ٹرائل کی مدت میں توسیع پرچیف جسٹس برہم۔۔۔‌۔ نواز شریف کے حوالے سے دبنگ حکم جاری

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے العزیزیہ،فلیگ شپ ریفرنسز پر فیصلے کے لئے احتساب عدالت کی آٹھویں بار ریفرنسزمیں توسیع کی استدعا منظور کرتے ہوئے 24 دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی اور کہا احتساب عدالت دونوں ریفرنسزپر24دسمبر کو فیصلہ سنائے اور 17 دسمبر شام 4 بجے تک خواجہ حارث اپنےدلائل مکمل کریں۔

چیف جسٹس نے خواجہ حارث کو تنبیہ کی مقدمے کے بائیکاٹ کی بات نہیں کرنی، 10 دسمبر تک ٹرائل مکمل کریں ، جس پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے 10 ورکنگ ڈیز کی مہلت کی استدعا کی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے خواجہ حارث پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا بار باروقت لینےآجاتےہیں، کیاالف لیلیٰ کی کہانیاں بیان کرنا ہوتی ہیں، آپ ان مقدمات کوغیرضروری لٹکارہےہیں۔بار باروقت لینےآجاتےہیں، کیاالف لیلیٰ کی کہانیاں بیان کرنا ہوتی ہیں۔خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ کیا آپ کو شکایت آئی ہےڈیفنس غیرضروری تاخیر کررہا ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے جی میری اپنی آبزرویشن ہےکہ غیر ضروری تاخیرکررہےہیں، آپ متعددمرتبہ توسیع لےچکےہیں۔نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے جواب دیتے ہوئے کہا میں نےکبھی وقت نہیں مانگا، جس پر جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ جتناوقت لےچکےاتنےمیں الف لیلیٰ کی 100کہانیاں مکمل ہوجاتیں،چ ہم نےکل رات کو7بجےتک بھی عدالت میں سماعتیں کی ہیں۔خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ آپ کی انرجی ہےمجھ میں اتنی انرجی نہیں، جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا آپ ہفتےکوکام نہیں کرسکتے، جس پر نوازشریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ ٹھیک ہےمیں یہ مقدمہ چھوڑدیتا ہوں، تو چیف جسٹس نے کہا اتنا وقت گزرنےکے بعداب آپ مقدمےکابائیکاٹ کرنا چاہتےہیں، خواجہ حارث کا کہنا تھا ٹھیک ہےآپ ہمیں وقت دےدیں۔

The post کیایہ الف لیلیٰ کی کہانی ہے ؟ ٹرائل کی مدت میں توسیع پرچیف جسٹس برہم۔۔۔‌۔ نواز شریف کے حوالے سے دبنگ حکم جاری appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2QGLS0Z
via IFTTT

No comments:
Write komentar