Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 20 December 2018

نیا پاکستان: حکومت ایسے تو یہ کام نہیں کر سکتی ، پہلے یہ چیز ضروری ہے ۔۔۔۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انمول مشورہ

 

لاہور (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ ایٹمی سائنسدان،محسن پاکستان ڈ اکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے شعبہ صحت میں انقلابی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ ڈ اکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ صحت کے مسائل پر قابو پانے کے لیے حکومت تنہا کچھ نہیں کرسکتی اس حوالے سے فلاحی ادارے بھی

اپنا بھرپور کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کے دورہ کے موقع پر کیا جبکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ شوکت ورک، پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ہسپتال کے دورہ کے دوران تعمیراتی کاموں کا جائزہ بھی لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈ اکٹر عبدالقدیر نے ہسپتال ٹرسٹ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ ٹیم جو اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیتی رہے گی ۔اس موقع پر ڈاکٹر عبد القدیر خان نے ہسپتال کے ڈائیلسز سنٹر میں زیر علاج مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ان سے بات چیت بھی کی۔واضح رہے کہ سٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیلسز سنٹر میں مستحق اور غریب مریضوں کے ٹیسٹ ، علاج اور ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں جبکہ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال میں مجموعی طور پر مختلف امراض کے ساڑھے تین لاکھ سے زائد مریضوں کو مفت علاج معالجہ اور ادویات فراہم کی جاچکی ہیں اور تاحال یہ سلسلہ جاری ہے۔

The post نیا پاکستان: حکومت ایسے تو یہ کام نہیں کر سکتی ، پہلے یہ چیز ضروری ہے ۔۔۔۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انمول مشورہ appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2GyQX7L
via IFTTT

No comments:
Write komentar