Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 20 December 2018

عمران خان نے میدان مار لیا ، تحریک انصاف کی بلے بلے ہو گئی ، چین سے پوری قوم کا دل خوش کردینے والی خبر

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ جماعتی نظام میں تحریک انصاف کا قومی سطح پر ابھرنا ایک نایاب سیاسی عمل کی مثال ہے۔ تحریک انصاف اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مابین بڑھتی ہوئی قربت خوش آئند ہے جبکہ کمیونسٹ پارٹی کی قیادت تحریک انصاف سے مضبوط اور

فعال تعلقات کی خواہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار چینی سفیر نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ارشد داد سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اورتحریک انصاف کے20 رکنی وفد کے حالیہ دورہ چین پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر ارشد داد نے کہا کہ چین دورِ جدید میں کامیابی و سیاسی استحکام کا بہترین نمونہ ہے جبکہ چین کا پاکستان سے دہائیوں پر محیط رشتہ حکومت سے نکل کر عوامی سطح پر جڑیں پکڑ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کے کامیاب سیاسی، انتظامی اور معاشی تجربات سے سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

The post عمران خان نے میدان مار لیا ، تحریک انصاف کی بلے بلے ہو گئی ، چین سے پوری قوم کا دل خوش کردینے والی خبر appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2R7wXNt
via IFTTT

No comments:
Write komentar