وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے آئین میں ترمیم کرنی پڑے گی،، اور پی ٹی آئی کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے،، اس سلسلے میں اپوزیشن کی جماعتوں سے بھی بات کرنی پڑے گی،، ہماری حکومت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن و استحکام ہو کیونکہ جب امن ہوگا تو ہم معیشت، روزگار اور دیگر مسائل پر توجہ دے سکیں گے،،
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا الگ تشخص اور صوبہ ہونا ہماری خواہش اور منشور کا حصہ ہے ،، جس کو عملی شکل دینے کے لیے کام ہورہا ہے،، تاہم کچھ قانونی رکاوٹیں اور آئینی ترامیم کرنا ضروروی ہیں،، کرتارپور راہداری کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کیلئے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج آتیں لیکن بھارت نے 2 وزیروں کو بھیجا جو اچھی شروعات ہے،، ہماری کوشش اور سکھ برادری کی خواہش پر بھارت نے کابینہ کا خصوصی اجلاس بلایا اور ہمارے منصوبے کی منظوری دی کیونکہ راستہ دونوں طرف سے اجازت سے کھلتا ہے اور یہ خوش آئند بات ہے،، پاکستان ہمیشہ سے ہی بھارت کے ساتھ بہترین تعلقات کا کواہشمند رہا ہے ،،
The post ہم جنوبی پنجاب کو صوبہ نہیں بنا سکتے کیونکہ ۔۔۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آخر کار قوم کو سچ بتا دیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2DUva7t
via IFTTT
No comments:
Write komentar