لاہور (نیوز ڈیسک) خاموش طبیعت رہنے والے عثمان بزدار ایسا بھی کر سکتے تھے کسی نے سوچا نہیں تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کس طر ح شہباز شریف کو گرفتار کروایا؟ معروف اینکر پرسن عمران خان نے ساری حقیقت بیان کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں زیادہ تر بیوروکریسی عثمان بزادر کے باوجود انہیں وزیر اعلیٰ نہیں سمجھ رہی تھی جسکی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے 10 سال سے بھی زائد عرصے زائد انہوں نے شہباز شریف کے ساتھ کام کیا ہے۔ جیسے ہی عثمان بزدار کوئی حکم دیتے تھے تو بیوروکریسی یہ سمجھتی تھی کہ یہ احکامات شہباز شریف نے بھیجے ہیں ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد معمالات کچھ حد تک کنٹرول ہو چکے ہیں اور بیوروکریسی بھی کنٹرول میں آچکی ہے۔ لیکن تحریک انصاف کی حکومت کی اب بھی بیورو کریسی کے ساتھ ان بن جاری ہے سیالوکٹ میں ڈی سی کو صرف اس لیے تبدیل کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے وزراء کو پروٹوکول نہیں دیا ۔
The post عثمان بزدار جب بھی کوئی حکم بھیجتے تو بیوروکریسی سمجھتی ہے کہ شہباز شریف نے بھیجا ہے: اینکر پرسن عمران خان appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2QqntwJ
via IFTTT
No comments:
Write komentar