اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ نواز شریف کے علاج پر قومی خزانے کے 4 کروڑ 60 لاکھ 57 ہزار 4 سو 10 روپے خرچ ہوئے۔سابق وزیراعظم برطانیہ کے ہسپتال میں 22 مئی سے 9 جولائی 2016 تک زیر علاج تھے اور اس دوران ان کے دل کا آپریشن بھی کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات میں تحریری جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد خصوصی طیارے پر برطانیہ گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کے علاج کے بعد ایک خصوصی طیارہ لندن پہنچا اور اسی دن انہیں واپس لے کر وطن واپس پہنچ گیا۔اس حوالے سے اخراجات کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 41 لاکھ 82 ہزار سے زائد رقم وفد کے ڈیلی الاؤنس، 79 لاکھ 57 ہزار سے زائد خصوصی طیارے کے چارجز، 40 لاکھ 70 ہزار سے زائد گاڑیوں کے کرایے اور 8 لاکھ 20 ہزار سے زائد رقم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے آلات کرایے پر حاصل کرنے کے لیے خرچ ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ ان اخراجات میں وزیر اعظم کے کیمپ آفس کے قیام کا خرچہ بھی شامل ہے۔اخراجات کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 4 لاکھ 94 ہزار سے زائد رقم کرایے کے موبائل فون حاصل کرنے، ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد متفرقہ اشیا پر 39 لاکھ 97 ہزار سے زائد کھانے پینے پر، 2 کروڑ 43 لاکھ 76 ہزار سے زائد ہوٹل کے کرایے کی مد میں جبکہ 23 ہزار روپے سے زائد رقم اخبارات و رسائل کی خریداری پر ادا کیے گئے۔
The post نواز شریف کے علاج پر کروڑوں کس نے خرچ کیے ؟ساری حقیقت آخر کار سامنے آگئی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2C2Dhxo
via IFTTT

No comments:
Write komentar