لاہور (ویب ڈیسک) بھارت کی جیل میں قید پاکستانی شہری عمران وارثی کو رہا کردیا گیا۔ 26 دسمبر کو واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے پاکستانی ہائی کمیشن دہلی کو عمران وارثی کی رہائی سے متعلق آگاہ کر دیا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے عمران وارثی 10 سال بھوپال کی جیل میں قید رہے۔ ان کی سزا اس سال جنوری میں ختم ہوئی تاہم جرمانے کی عدم ادائیگی پر رہائی نہیں ہوسکی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران وارثی اپنی کزن سے شادی کیلئے بھارت گئے تھے۔ عمران وارثی نے اپنے ایک وڈیو بیان میں کہا ہے کہ ان کی بیوی اور بچے بھارت میں ہی ہیں جنہیں پاکستان لانے کیلئے وہ پاکستانی حکام سے مدد لیں گے۔ اس سے پہلے پاکستان نے بھی بھارتی جاسوس حامد انصاری کو سزا پوری ہونے پر مردان جیل سے رہا کیا تھا، اسے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔ دوسری جانب عمران وارثی نے اپنے ایک وڈیو بیان میں کہا ہے کہ اس کی بیوی اور بچے بھارت میں ہی ہیں جنہیں پاکستان لانے کیلئے وہ پاکستانی حکام سے مدد لیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی جاسوس حامد انصاری کو سزا پوری ہونے پر مردان جیل سے رہا کیا گیا تھا جس کے بعد اسے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ پاکستانی دفترخارجہ کے مطابق حامد نہال انصاری کابل کے راستے 2012 میں غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا تھا اور وہ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا جسے سزا مکمل ہونے پر رہا کیا گیا۔

The post بھارت نے عمران کو رہا کر دیا : عمران کون ہے اور وہاں کیسے پہنچا؟ تازہ ترین خبر appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2V5JNer
via IFTTT

No comments:
Write komentar