Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 20 December 2018

فرعون کی بیٹی کی خادمہ اسکے بالوں میں کنگھی کر رہی تھی، کسی بات پر اس نے بسم اللہ کہہ دیا ، پھر ان ظالموں نے اسکے ساتھ کیا سلوک کیا ؟ ایک عبرتناک واقعہ

 

لاہور(ویب ڈیسک)حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ فرماتے ہیں کہ اسراء کی رات ایک مقام سے مجھے نہایت ہی اعلیٰ خوشبو کی مہک آنے لگی۔میں نے کہا اے جبریل!یہ کیسی اچھی خوشبو ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ فرعون کی بیٹی کی کنگھی کرنے والی اور اُس کی اَولاد کی ہے۔

اس کی شان پوچھی گئی توعرض کیا‘فرعون کی بیٹی کو کنگھی کرتے ہوئے اس مومنہ خاتون کے ہاتھ سے اتفاقاً کنگھی گر پڑی تو اس کی زبان سے بے ساختہ بسم اللہ نکل گیا۔فرعون کی بیٹی نے کہا اللہ تو میرا باپ ہے۔ اُس نے جواب دیا کہ نہیں، میرا اور تیرے باپ کاپروردگار اللہ ہے۔ فرعون کی بیٹی نے کہا کہ میں اس کی خبر اپنے باپ کو دے دوں گی تو اس نے کہی کوئی حرج نہیں۔پس اُس نے اپنے باپ کو ساری بات سُنائی۔ فرعون نے اُس خادمہ کو بلوایا اور کہا کیا تم میرے سوا کسی اور کو ربّ مانتی ہو۔ کہا ہاں میرا اور تیرا پروردگار اللہ ہے۔ فرعون نے اُسی وقت حکم دیا کہ تانبے کی گائے کو آگ میں تپایا جائے۔ جب وہ بالکل آگ جیسی ہو جائے تو پھر اِسے اور اِس کے بچوں کو ایک ایک کر کے اُس میں ڈال دیا جائے۔ اُس مومنہ عورت نے فرعون سے کہا میری ایک درخواست ہے اُس نے کہا کیا ہے؟ اُس نے کہا میری اور میرے بچوں کی ہڈیاں ایک کپڑے میں جمع کرکے دفن کردینا ۔ فرعون نے کہا اچھا تیرے کچھ حقوق ہمارے ذمہ ہیں اس لئے یہ منظور ہے۔بعد ازیں فرعون نے حکم دیا کہ ایک ایک کر کے اس کے بچوں کو آگ کی طرح تپتی ہوئی آگ میں ڈال دو۔ جب دُودھ پیتے بچے کی باری آئی تو وہ گھبرائی۔ اُس نے کہا امی جان اَفسوس نہ کریں بلکہ آگ میں ڈال دیں کیونکہ دنیا کا عذاب ،آخرت کےعذاب سے بہت ہلکا ہے۔

The post فرعون کی بیٹی کی خادمہ اسکے بالوں میں کنگھی کر رہی تھی، کسی بات پر اس نے بسم اللہ کہہ دیا ، پھر ان ظالموں نے اسکے ساتھ کیا سلوک کیا ؟ ایک عبرتناک واقعہ appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2EySWq7
via IFTTT

No comments:
Write komentar