Technology

Ads

Most Popular

Monday, 17 December 2018

منگیتر کو بے وقوف کہنے پر نوجوان کو جیل کی ہوا کھانی پڑ گئی

 

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں منگیتر کو واٹس ایپ پر مذاق میں بے وقوف (ایڈیٹ) کہنے والے شخص کو جیل ہوگئی۔اماراتی میڈیا کے مطابق ایک نوجوان نے اپنی ہونے والی شریک حیات کو واٹس ایپ پر ’ایڈیٹ‘ کا پیغام بھیجا جس پر لڑکی نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

ملزم نے عدالت میں موقف اپنایا کہ اس نے مذاق میں منگیتر کو بے وقوف کہا تاہم لڑکی نے اسے اپنی توہین سمجھ لیا، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 20 ہزار درہم یعنی ساڑھے سات لاکھ روپے پاکستانی اور 2ماہ قید کی سزا سنادی۔

واضح رہے کہ اماراتی قوانین میں سوشل میڈیا پر کوئی بھی ایسا مواد جو جارحیت پر مبنی ہو یا جس سے کسی کی توہین ہو اسے شیئر کرنا سائبر کرائم ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ملزم کو جیل اور ڈھائی لاکھ درہم جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔

The post منگیتر کو بے وقوف کہنے پر نوجوان کو جیل کی ہوا کھانی پڑ گئی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2UP28wk
via IFTTT

No comments:
Write komentar